qaumikhabrein
Image default
قومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ

اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی روک تھام کے لیے چار اپریل تک کے لئےجزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ۔جزوی لاک ڈاؤن گیارہ مارچ سے نافذ ہے، تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ حالات پر قابو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہنگامی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔ میٹنگ میں پولیس کمشنر ، میونسپل کمشنر اور ڈیزاسٹر منجمنٹ کے اعلی افسران موجود تھے۔ ضلع کلکٹر کا کہنا ہیکہ حالات کو قابو میں رکھنے اور عوام کی ضروریات کے مدنظر شہر میں جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ۔جزوی لاک ڈاؤن رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک رہتا ہے ۔ دن میں معمولات زندگی بحال ہیں۔ تاہم شادی بیاہ ، مذہبی رسومات، کھیل کود اور تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی ہے، آن لائن ایجوکیشن کی سہولت دستیاب ہیں۔ ، اس کے علاوہ شہر کے تمام ہفتہ واری بازار اور مال، سنیما ہال بند ہیں جبکہ ہفتے کے آخری دو دن یعنی سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہتا ہے۔ ان دو دنوں میں صرف ایمرجنسی خدمات، طبی خدمات اور میڈیا ہاوسیز کو چھوٹ ہے ۔ خانگی ادارے ، بازار اور دکانیں پوری طرح بند رہتی ہیں۔ ۔ جزوی لاک ڈاؤن کے پہلے ہفتے شہر کی سب سے بڑی منڈی جادھو منڈی کو ایک ہفتے کے لیے مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ (رپورٹ۔اظہر الدین۔ اورنگ آباد)

Related posts

افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کو قتل کردیا گیا۔

qaumikhabrein

افغانستان۔۔یونیورسٹیوں اور کالجوں کے دروازے لڑکیوں کے لئے بند۔

qaumikhabrein

علما و مبلغین کو ’حوزہ نیوز ایجنسی‘ سے منسلک ہونا چاہئے۔۔ حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی

qaumikhabrein

Leave a Comment