qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران دیسی طور سے تیار کورونا ویکسین کو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کریگا۔

.

ایران میں کورونا کی تازہ لہر کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے۔اس بیچ ملک میں کم از کم چار اداے کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔ایران نے کورونا ویکسین باہر سے منگانے کی بجائے دیسی طور سے ہی اسے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اپنی ویکسین کو پوری دنیا میں فراہم کرنے کا بھی ایرانی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

ایران میں انسداد کورونا کی قومی کمیٹی کے ترجمان علی رضا رئیسی نے کہا کہ قومی کمیٹی کے اجلاس میں اندرون ملک تیار اور ایرانی ویکسین کو نہ صرف ایران بلکہ علاقے اور پوری دنیا کو فراہم کئے جانے پر غور کیا گیا۔

برکت کورونا ویکسین تیاری کے اب اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔انسداد کورونا کی قومی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ رازی انسٹیٹیوٹ کا کورونا ویکسین اور ایران کی وزارت دفاع کا ویکسین بھی دوسرے مرحلے میں ہے جبکہ پاستور ریسرچ سینٹر کا کورونا ویکسین تیسرے مرحلے میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی کورونا ویکسین کو موسم گرما کے شروع میں پیش کر دیا جائے گا۔

Related posts

کسانوں کا بارہ گھنٹے کا بند۔ حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش

qaumikhabrein

امام موسیٰ کاظم کی شہادت پر مجلس عزاکا اہتمام

qaumikhabrein

یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا۔۔۔ نعیم نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment