qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران نے تیار کیا اب تک کا سب سے مضبوط سوپر کمپیوٹر۔

ایران نے اب تک کا سب سے مضبوط سوپر کمپیوٹر تیار کیا ہے۔ تہران کی امیر کبیر ٹیکنالاجی یونیورسٹی نے سیمرغ نامی سوپر کمپیوٹر تیار کیا ہے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق سیمرغ سوپر کمپیوٹر 0.56 پیٹا فلاپس پرفارمنس کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بتایا جاتا ہیکہ آئندہ دو ماہ میں سوپر کمپیوٹر ایک پیٹا فلاپس تک پہونچ جائے گا۔ سیمرغ سوپر کمپیوٹر پوری طرح دیسی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اسکی تیاری میں ایران کے ان ہی انجینئروں نے خدمات انجام دیں جنہوں نے دس برس پہلے ملک کا پہلا سوپر کمپیوٹر تیار کیا تھا۔حالانہ اس کی ہارڈ ویئر امپورٹ کی گئی تھی۔

بتایا گیا ہیکہ سوپر کمپیوٹر مختلف سائینسی تحقیقات کے لئے بڑے پیمانے پر ڈاٹا انالیسیز خدمات مہیا کرائےگا۔ دیگر چیزوں کے علاوہ سوپر کمپیوٹر مصنوعی دانشوری کے تجزیہ، موسمیات کا ڈاٹا اور امیج پروسیسنگ میں بھی استعمال کیا جائےگا۔امیر کبیر کے صدر احمد معتمدی کا کہنا ہیکہ حکومت کی مدد کے ساتھ ساتھ سوپر کمپیوٹر کمپنیوں کو لائق اعتبار انفرا اسٹرکچر بھی فراہم کرےگا۔ سو پر کمپیوٹر کو ایران کے اساطیری پرندے سیمرغ کا نام دیا گیا ہے۔

Related posts

جنسی ہراسانی کے ملزم آئی پی ایس کو آسام کے ایک ضلع کا ایس پی بنایا گیا۔

qaumikhabrein

ایران کی جوابی کاوائی سے اسرائیل اور امریکہ کے ہوش اڑے

qaumikhabrein

صحیفہ کاملہ کے اردو ترجمے کا ایک اور ایڈیشن منظر عام پر

qaumikhabrein

Leave a Comment