
ملک بھر میں مظاہروں کے دوران تشدد کا بازار گرم کرنے والی انتہا پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان پر عمران حکومت پابندی لگانے کی تیاری کررہی ہے۔ ان پر تشدد مظاہروں میں دو پولیس افسر ہلاک ہوچکے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے پابندی کے اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران احتجاجی مظاہرین نے تین سو چالیس افراد کو زخمی کیا۔ شیخ رشید کے مطابق تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سفارش سے متعلق فائل منظوری کے لئے کابینہ کو بھیج دی گئی ہے۔

تحریک لبیک پاکستان اشتعال انگیز لیڈر خادم حسین رضوی نے قائم کی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان گزشتہ نومبر سے فرانس کے سفیر کو ملک سے باہر کرنے اور فرانسیسی اشیا پر پابندی لگانے کے مطالبے کے حق میں مہم چلا رہی ہے۔ خادم حسین فرانس کے صدر کے ذریؑے اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے سے ناراض ہیں۔
