qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جرمنی۔ پلاسٹک کی بنی یوز اینڈ تھرو اشیاء کے استعمال پر پابندی۔

تصویر۔بشکریہ بیوٹیفل نیوز

جرمنی میں پلاسٹک کی یوز اینڈ تھرو اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جرمنی نے ہفتے کے روز سے پلاسٹک کے بنے ڈسپوزل یا یوز اینڈ تھرو برتنوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جرم،نی چانسلر۔ایجیلا میرکل

یورپ نے سمندروں کی حفاظت اور پلاسٹک سے ماحولیات کو ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے مقصد سےگزشتہ برس ستمبر میں پلاسٹک کی بنی یوز اینڈ تھرو اشیاء کا استعمال بند کرنے کے حوالے سے ایک قانون منظور کیا تھا جسے ہفتے کے روز سے جرمنی میں نافذ کر دیا گیا۔

یورپی کمیشن کے اعلان کے مطابق سمندر میں پھینکے جانے والے کوڑا کرکٹ کا ستر فیصد حصہ پلاسٹک کی بنی اشیاء پر مشتمل ہے۔(بشکریہ گلوبل نیوز)

Related posts

فرانس میں زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی۔

qaumikhabrein

مہاراشٹر میں پھر ہو سکتا ہے لاک ڈاؤن۔ مزدوروں میں خوف و ہراس۔

qaumikhabrein

الہ آباد میں سولہویں صدی کی تاریخی مسجد منہدم کردی گئی

qaumikhabrein

Leave a Comment