qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

دہلی۔ کار میں بھی ماسک لگانا لازمی۔

دہلی ہائی کورٹ کے ایک اہم فیصلے کی رو سے کار میں بھی ماسک لگانا لازمی ہو گیا ہے۔ چاہے آُپ کار میں اکیلے ہی کیوں نہ ہوں۔ دہلی ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ ان چار عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے دیا جن میں ماسک نہیں پہننے پر ہونے والے چالان کو منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے عرضیوں کو منسوخ کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔

بشکریہ بار اینڈ بینچ

یاد رہے کہ کورونا وبا کے پھیلنے کے سبب دہلی میں ماسک نہیں لگانے والوں پر دو ہزار روپئے جرمانہ لگایا جاتا ہے۔ حا ل ہی میں دہلی حکومت نے جرمانہ کی رقم پانچ سو سے بڑھا کر دو ہزار روپئے کی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کا کہنا ہیکہ سڑک پر چلنے والی کار بھی پبلک مقام ہے اور اس میں سوار تمام افراد یا فرد کے لئے ماسک لگانا ضروری ہے۔

Related posts

ٹرمپ۔ کورونا مریضوں کو گوانتانامو جیل بھیجنا چاہتے تھے۔

qaumikhabrein

اب تمہارے مار کھانے کا دور ہے۔اسرائیل اور امریکہ کو ایران کی دھمکی

qaumikhabrein

رجیجو صاحب یہ مشورہ ہے یا ہدایت؟۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment