qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عراق میں امریکا کے متعدد فوجی قافلوں پر حملے۔

بغداد میں امریکی سفارتخانے کی فوجی چھاونی پر راکٹ حملے کے بعد عراق کے مختلف علاقوں میں چار فوجی قافلوں پر حملے ہوئے ہیں۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صابرین نیوز نے بتایا کہ جنوبی عراق کے صوبہ ناصریہ میں امریکی فوج کے کارواں پر حملہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے دوسرے کارواں پر عراق کے دیوانیہ علاقے میں حملہ کیا گیا۔

اس سے قبل جمعرات کی صبح امریکی سفارتخانے کے نزدیک گرین زون علاقے میں التوحید چھاونی پر دو راکٹ حملے کئے گئے تھے۔سومریہ نیوز ایجنسی نےعراق کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اطراف کے علاقے پر کٹیوشا راکٹ داغے گئے ہیں۔ان ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ C-RAM دفاعی میزائل سسٹم اس حملے کو نہیں روک سکا اور میزائل کے ٹکڑے گھروں اور گاڑیوں پر جاکر لگے ۔یاد رہے کہ امریکہ کے ذریعے یہ اعلان کرنے کے بعد کہ اس برس کے آخر تک عراق میں اسکا فوجی مشن ختم ہو جائے گا۔ امریکی ٹھکانے پر یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔

Related posts

اسرائیل کے ساتھ رشتوں کے خلاف بحرین میں عوامی مظاہرے شدید۔

qaumikhabrein

خواتین کے خاص دنوں میں حفظان صحت کے عالمی دن’ پر جلسہ

qaumikhabrein

مدراس ہائی کورٹ نے کورونا کی تازہ لہر کے لئے چناؤ کمیشن کو دوشی مانا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment