qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیلی حملے میں معزور شخص اور بیوی بچی ہلاک۔

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حملے میں جو افراد ہلاک ہوئے ہیں ان میں ایک معذور شخص اسکی حاملہ بیوی اور تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔ رشتے داروں اور حکام کے مطابق 33سالہ عیاد صالح، اسکی 33 سالہ حاملہ بیوی امانی اور تین سالہ بچی نغم بدھ کو اس وقت حملے میں ہلاک ہوئے جب وہ دوپہر کے کھانے کی تیاری کررہے تھے۔ وسطی غزہ پٹی کے دیر البلاح میں تین کمروں کے فلیٹ پر اسرائیل کا میزائل آکر گرا۔ عیاد صالح کے بھائی عمر صالح کا کہنا ہیکہ انکا بھائی چودہ برس سے معزور تھا اور وہ مسلح جنگجو نہیں تھا۔

Related posts

جو بائڈن شدید ذہنی مسائل کا شکار۔ ڈاکٹر نے کہا عہدے پر برقرار رہنے کے اہل نہیں۔۔

qaumikhabrein

عمران خاں کو کورونا ہوگیا۔ دو روز پہلے ہی لگا تھا ٹیکا

qaumikhabrein

امام رضا کے روضے پر ہندستان کے لئے خصوصی اجتماعی دعا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment