
غزہ پر اسرائیل کے ذریعے تھوپی گئی گیارہ روزہ جنگ روکنے کے راز سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ یہ راز کھولا ہے اسرائیل کے ہی ایک مقبول اخبار نے۔ یدی اوت اہارونوت کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے لئے اسرائیل امریکہ کے آگے گڑگڑا رہا تھا۔ اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش سے اسرائیل میں افرا ترفی مچ گئی تھی۔ حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیلی حکومت ہل کر رہ گئی تھی اور کسی بھی صورت میں جنگ بند کرانا چاہتی تھی۔

اسرائیلی حکومت نے جو بائڈن انتظامیہ سے مداخلت کی بھیک مانگی۔ سنیچر کو اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اس دوران مصر اور دیگر ملکوں پر اس معاملے میں مدد مانگی تھی۔ دوسری طرف بائڈن انتظامیہ نے ا س معاملے میں مداخلت کرنے میں خاص دلچسپی نہیں دکھائی۔ اسرائیل نے مصر کو پیغام بھیج کر اپیل کی کہ وہ امریکہ کی رضا مندی سے اس معاملے میں مداخلت کرے۔ جنگ بندی کے تعلق سے عام تاثر یہی تھا کہ اسکے لئے فلسطین کی جانب سے کوشش کی گئی تھی لیکن اسرائیلی اخبار کی رپورٹ سے راز فاش ہوا کہ اکے لئے اسرائیل بےقرارتھا۔
