qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

محمود احمدی نژاد ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ۔

محمود احمدی نیژاد۔سابق ایرانی صدر(فائل فوٹو)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا اور مغربی طاقتوں کے حوالے سے سخت گیر موقف رکھنے والے سابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کردئے ہیں۔ ایران میں نئے صدارتی انتخابات جون 2021 میں ہورہے ہیں۔یاد رہےکہ 64 سالہ احمدی نژاد 2005 سے 2013 تک دو بار ایران کے صدر رہ چکے ہیں جب کہ 2017 میں ہونے والے انتخابات میں انہیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔یہ انتخابات ایسے وقت ہونے جارہے ہیں جب عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کا جوہری معاہدہ غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے جب کہ اعتدال پسند سمجھے جانے والے موجودہ ایرانی صدر حسن روحانی مسلسل دو بار منتخب ہونے کے باعث اس مرتبہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

Related posts

یمنی فوج کے سعودی عرب کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔

qaumikhabrein

تیونس۔ صدر نے وزیر اعظم کو برخاست کردیا۔

qaumikhabrein

”مجھے دیں نہ غیض میں دھمکیاں…“تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment