qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مزاحیہ اداکار کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔

مزاحیہ آرٹسٹ۔نزر محمد

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں گزشتہ ہفتے نزر محمد نامی مسخرے کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ طالبان نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ امریکی فوجی ابھی مکمل طورسے افغانستان سے رخصت بھی نہیں ہوئے ہیں اور انتقامی جزبے کے تحت قتل و غارتگری کا بازار گرم ہونے لگا ہے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں نزر محمد کو دو افراد گاڑی میں تھپڑ مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

بعد میں نزر محمد کی لاش دستیاب ہوئی۔ اسکو کئی گولیاں ماری گئی تھیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےتسلیم کیا کہ نزر محمد کو مارنے والے دونوں افراد طالبان تھے۔ انکو گرفتار کرلیا گیا ہے انکے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ مجاہد نے الزام لگایا کہ نزر محمد قندھار افغان نیشنل پولیس کا رکن تھا اور طالبان کے قتل معاملوں میں ملوث تھا۔ ذیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کو نزر محمد کو گرفتار کرکے طالبان کورٹ کے سامنے پیش کرنا چاہیئے تھا۔ نزر محمد ٹیلی ویزن شخصیت نہیں تھا لیکن اپنے مزاحیہ پروگرام ٹک ٹاک پر پوسٹ کرتا تھا۔ وہ لطیفے سنانے، مذاقیہ نغمے گانے اور اپنا مذاق اڑانے کے لئے مشہور تھا۔ ایک مسخرے کا قتل افغانستان میں اس بات کا اشارہ ہیکہ طالبان کے دور میں انتقامی قتل و غارت گری کا بول بالا ہوگا۔

Related posts

آسٹریلیا کی وکٹورین پارلیمنٹ میں یوم حسین

qaumikhabrein

آیت‌ اللہ سید مجتبی خامنہ‌ای کی حیات کے چند اہم گوشے

qaumikhabrein

اللہ کے نمائندے علم لدنی کے مالک ہوتے ہیں۔مولانا شہوار حسین

qaumikhabrein

Leave a Comment