qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مغربی بنگال میں جیتے تو سب کو مفت کورونا ویکسین۔۔ بی جے پی کا اعلان۔

(فائل فوٹو)

مغربی بنگال میں اسمبلی چناؤ کے بس دو مرحلے باقی ہیں۔ اور ان سے عین پہلے بی جے پی نے اعلان کیا ہیکہ اگر مغربی بنگال میں وہ اقتدار میں آئی تو تمام افراد کو کورونا ویکسین مفت مہیا کرائی جائےگی۔۔ یہ اعلان مغربی بنگال کے بی جے پی کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا ہے۔ بی جے پی نے کورونا ویکسین کو بھی الیکشن کا ہتھ کنڈہ بنالیا ہے۔ اس طرح بی جے پی نے کورونا ویکسین کی فراہمی کو اپنے اقتدار میں آنے سے مشروط کردیا ہے۔ اسکا دوسرا اور صاف مطلب ہیکہ اگر مغربی بنگال کے عوام نے ممتا بنرجی کو کامیاب بنایا تو انہیں کورونا ویکسین کے لئے ترسادیا جائےگا۔

اس اعلان پر کانگریس نے سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس لیڈر رن دیپ سرجےوالا نے دریافت کیا ہیکہ بقیہ ملک کا کیا ہوگا۔ جنہیں ویکسین کے لئے 1200 روپئے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔ مغربی بنگال میں تو بی جے پی نے مفت ویکسین مہیا کرانے کا وعدہ کرلیا ہے تو پہلے اپنے اقتدار والی ریاستوں میں کورونا ویکسین مفت مہیا کرائے۔ مفت ویکسین تو دور بی جے پی کے راج والی ریاستوں میں گیس سلنڈر دستیاب نہیں ہیں۔ اسپتالوں میں بستر دستیاب نہیں ہیں۔ مریضوں کو دوائیں نصیب نہیں ہیں۔

Related posts

امروہا۔عشرہ محرم۔ شام غریباں کے مجلسوں کے ساتھ اختتام۔

qaumikhabrein

اسمٰعیل کالج  میں “فونیٹکس اینڈ فونولوجی” کورس متعارف

qaumikhabrein

نہج البلاغہ کو شیعوں سے کیوں شکایت ہے۔؟

qaumikhabrein

Leave a Comment