qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مکھیا امیدوارمستقیم کی کورونا کے خلاف جنگ۔لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں ماسک۔ مذہبی مقامات اور دوکانوں کو کر رہے ہیں سینیٹائز۔

بہارمیں مدھوبنی کے سنگرام میں ان دنوں سنگرام پنچائت کے مکھیا امیدوار محمد مستقیم عوام کے دلوں میں گھر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسقیم کورونا کی مہلک وباء میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ مستقیم ان دنوں سنگرام پنچائت کے سبھی مذہبی مقامات کو خود اپنے ہاتھوں سے سینیٹائز کر رہے ہیں۔ وہ دوکانوں، گھروں اور بازاروں پر سینیٹائز کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں۔مستقیم راہ چلتے مسافروں، سڑک کنارے ٹھیلا لگائے چھوٹے تاجروں اور دماغی طور پر معذور لوگوں کو ماسک اور سینیٹائز اپنے پیسوں سے تقسیم کر رہے ہیں۔

موچی کو ماسک پہناتے ہوئے مستقیم

مسقیم کی ابتدائی تعلیم مقامی اسکول سےہوئی، انہوں نے گریجویشن للت نارائن متھلا یونیورسٹی سے کیا ہے۔ مسقیم کچھ سال پہلے تک سعودی عرب میں نوکری کر رہے تھے، اب وہ عوام کی خدمت میں رات دن ایک کئے ہوئے ہیں۔علاقے کے عوام کو سرکار کی جانب سے مفت دیا جانے والا راشن تک نہیں مل رہا ہے۔لاک ڈاؤن میں غریب طبقہ کے لوگوں کی حالت بد تر ہوتی جا رہی ہے۔

Related posts

کل ہند صارفین پنچایت اودھ علاقہ کی میٹنگ

qaumikhabrein

عالم دین سید غلام حسنین کی سرگزشت ’حیات علامہ کنتوری‘منظرعام پر

qaumikhabrein

شہید اول محمد جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کو نہایت بے دردی سے شہید کیا گیا تھا

qaumikhabrein

Leave a Comment