qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

نیتن یاہو کے 12 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ۔ اسرائیل میں جشن. نفتالی ہونگے نئے وزیر اعظم۔

یاہو کی رخصتی۔ نفتالی ہونگے نئے وزیر اعظم

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ نیتن یاہو کی رخصتی پر تل ابیب میں جشن منایا گیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی جس کی اسرائیلی پارلیمان نے بھی منظوری دے دی ہے۔انتہائی دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے اور معاہدے کے تحت 2 سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم کا منصب سنبھالیں گے۔

نیتن یاہو کی اقتدار بدری کا جشن مناتے لوگ

اسرائیل کے نئے وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ان کی حکومت تمام لوگوں کے مقاصد کے لیے کام کرے گی اور ان کی ترجیحات تعلیم اور صحت میں اصلاحات لانا ہے۔ پہلی بار اسرائیل کی مخلوط حکومت میں اسرائیل میں آباد فلسطینیوں کی نمائندگی کرنے والی پارٹی بھی شامل ہورہی ہے۔

Related posts

مہاراشٹر میں اساتذہ کی 31 ہزار 472 اسامیاں خالی ہیں۔

qaumikhabrein

امروہا۔امام حسن مجتبیٰ کی ولادت پر منقبتی محفلوں کا اہتمام

qaumikhabrein

نائجیریا۔ قتل عام میں مرنے والوں کی تعداد137

qaumikhabrein

Leave a Comment