qaumikhabrein
جموں و کشمیر

وسیم رشدی کے معاملے پر کشمیر میں متحدہ مجلس علما کا ہنگامی اجلاس

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر شریعت آباد بڈگام پر متحدہ مجلس علما کا ایک ہنگامی اجلاس خانہ محبوس امیر مجلس میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر منعقد ہوا اس باوقار اجلاس کی صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔

اجلاس میں جن دینی تنظیموں اور اداروں کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی ان میں مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام، مولانا مسرور عباس انصاری، آغا سید محمد ہادی،مفتی محمد اسحاق نازکی، مولوی محمد اشرف عنایتی، مولانا خورشید احمد قانونگو، مولانا لطیف احمد بخاری، مفتی سید احمد بخاری،مفتی غلام رسول سامون،مولانا فرید الرحمان بخاری، مولاناغلام رسول نوری، مولوی بشیر احمد بٹ،

مولوی مدثراحمد،مولوی غلام حسین متو، مجلس کے سیکریٹری مولانا ایم ایس رحمان شمس و دیگر درجنوں علما و مشائخ شامل ہیں ۔اجلاس میں وسیم رضوی کی طرف سے قرآن مقدس سے آیات بینات حزف کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر عرضی سے پیدا شدہ صورتحال کو زیر بحث لایا گیا اوراس ارتدادی حرکت کو دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے دینی جذبات مجروح کرنے اور مسلکی تشدد بھڑکانے کی ایک منصوبہ بند سازش کی کڑی قرار دیا گیا ۔
اس ہنگامی اجلاس میں منظور قرارداد میں وسیم رضوی کی نا شائستہ حرکت اور ارتدادی فعل کی پر زورالفاظ مزمت کی گئی اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مذکورہ شخص کوقرآن کریم کی توہین اور فرقہ وارانہ فساد برپا کرنے کی پاداش میں فوری طور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق کسی مذہب یا مذہبی کتاب کے خلاف عدالت میں کوئی عرضی داخل نہیں کی جا سکتی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے اس نوعیت کی عرضی کی سنوائی کے لئے معاملہ درج کرنا ملت اسلامیہ کے لئے انتہائی دلخراش ہے لہذا مطالبہ کیا جاتا ہے کہ عرضی کو بلاتاخیر خارج کیا جائے۔۔ ( منیر حسین ہرہ۔بڈ گام کشمیر)

Related posts

کشمیر۔۔بے حرمتی کرنے والے اہلکار نے معافی مانگی

qaumikhabrein

کشمیر۔ہند ایران رشتوں پر کانفرنس

qaumikhabrein

وزیر اعظم کے جنم دن کی مناسبت سے بوٹا پتھری میں تقریب۔

qaumikhabrein

Leave a Comment