qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاست

کورونا کی تباہکاری کے باجود دنیا بھر میں فوجی اخراجات میں اضافہ۔

تصویر بشکریہ گلوبل ریسرچ

پوری دنیا میں کورونا وبانے قیامت برپا کر رکھی ہے۔ لوگوں کی زندگی کے لالے پڑے ہوئے ہیں لیکن کئی ممالک کے جنگی جنون میں کمی نہیں آئی اور دنیا بھرمیں فوجی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 2020 کے دوران فوجی اخراجات میں لگ بھگ 2 کھرب ڈالر کااضافہ ہوا ہے اور اس طرح دنیابھرمیں فوجی اخراجات2.6 فیصداضافےسے1 ہزار 981 ارب ڈالرتک پہنچ گئے ہین۔

بشکریہ سی این بی سی

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 2020 کے دوران فوجی اخراجات میں لگ بھگ 2 کھرب ڈالر کااضافہ ہوا ہے اور اس طرح دنیابھرمیں فوجی اخراجات2.6 فیصداضافےسے1 ہزار 981 ارب ڈالرتک پہنچ گئے ہیں۔آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ برس کورونا کی وبا کے باعث عالمی اقتصادی پیداوار (جی ڈی پی) میں 4.4فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں فوجی اخراجات میں سے 62 فیصد رقوم صرف 5 ممالک امریکا، چین، ہندستان، روس اور برطانیہ نے خرچ کی ہیں۔
امریکا نے فوجی مقاصد کے لیے دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ رقوم خرچ کیں،امریکا نے پچھلے سال دفاعی شعبے میں جتنی رقوم خرچ کیں، وہ اس مد میں عالمی اخراجات کا تقریباً40 فیصد ہیں۔ چین کے فوجی اخراجات میں بھی پچھلے سال مسلسل 26 ویں برس واضح اضافہ ہوا ہے اور چین اپنے فوجی بجٹ کے لحاط سے امریکا کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔

Related posts

بین الحرمین کربلائے معلی میں کتابوں کی نمائش

qaumikhabrein

کشمیری جوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی مہم کے تحت سائکل ریس

qaumikhabrein

بجنور۔ شام غزل کا اہتمام۔سدھیر نارائن اورسونم پرجا پتی نے آواز کا جادو جگایا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment