qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کینیڈا میں قیامت کی گرمی ۔ ہلاک شدگان کی تعداد 500۔

گرمی سے بچنے کے لئے پانی کا سہارا

پریس ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں شدید گرمی کا قہر جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع‏ ابلاغ نے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پڑنے والی شدید گرمی کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کینیڈا کے اس مغربی ترین علاقے میں گرمی اب تک پانچ سو افراد کی جان لے چکی ہے۔

برٹش کولمبیا کے کئی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں اس ہفتے درجہ حرارت 49.5 تک چلا گیا ہے۔ کینیڈا شدید سردی اور برفباری میں کافی شہرت رکھتا ہے اور ایک ٹھنڈا ملک مانا جاتا ہے، مگر اس بار ملک کے مغربی علاقوں میں بڑھتی گرمی نے گزشتہ کئی برس کا رکارڈ توڑ دیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق کرہ ارض اس وقت گرمی کے، اپنے تاریخی دور سے گزر رہا ہے۔برٹش کولمبیا میں شدید گرمی کے سب آگ لگنے کا واقعہ بھی رونما ہوا۔(بشکریہ گلوبل نیوز)

Related posts

امروہا میں جشن ولادت امام زین العابدین

qaumikhabrein

خواتین اب محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔سعودی وزارت حج کا اعلان ۔

qaumikhabrein

ذکزکی کی رہائی کے لئے نائجیریا میں مظاہروں کا سلسلہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment