
امروہا کے پہلے فلم اورٹیلی ویزن انسٹی ٹیوٹ کے پہلے بیچ کی پڑھائی 9 دسمبر سے شروع ہو جائےگی۔ اسٹیٹ آف آرٹ سے مزین اس فلم اور ٹیلی ویزن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح گزشتہ 7 نومبر کو معروف فلم اور ٹی وی اداکار جاوید جعفری نے کیا تھا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے AFTI کے چیئر مین منصور صفدر نقوی نے بتایا کہ انکی بھرپورکوشش ہوگی کہ کورس مکمل کرنے والے پہلے بیچ کے طلبا کسی ادارے وابستہ ہو جائیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ شروع کردیں۔ پہلے بیچ کے پاس آؤٹ طلبا کا روزگار سےوابستہ ہو جانا نہ صرف ادارے کے لئے باعث اطمینان ہوگا بلکہ اس سےادارے میں داخلہ لینے والے دیگر طلبا کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

پریس کانفرنس میں ادارے کے منیجر ڈاکٹر لاڈلے رہبر اور پائن ووڈ اسکول کی بانی اور پرنسپل ڈاکٹر کملیش سنگھ بھی موجود تھیں۔ AFTI پائن ووڈ اسکول کی ہی تیسری منزل پر قائم ہے۔ڈاکٹر کملیش سنگھ نے امروہا اور اسکے قرب و جوار کے نوجوانوں کو ٹیلی ویزن اور فلم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے AFTI کو بھر پور تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
AFTI کے منیجر ڈاکٹر لاڈلے نے یقین ظاہر کیا کہ نوجوانوں اور بطور خاص میڈیا کی دلچسپی کے سبب ادارہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوگا۔

AFTI میں فی الحال تین تین مہینے کے جو کورس شروع کئے جارہے ہیں وہ ہیں۔ ‘سنیما ٹو گرافی اور لائٹنگ تکنیک’، ‘اسکرپٹ اور اسکرین پلے رائٹنگ’، ‘ایکٹنگ اینڈ اینکرنگ تکنیک’، ‘ویڈیو ایڈیٹینگ’، ‘فلم ڈائریکشن اینڈ پروڈکشن’ اور’الیکٹرانک اینڈ پرنٹ جرنلزم’
منصور صفدر نقوی نے AFTI کے مستقبل کے پروگراموں کے سلسلے میں بتایا کہ AFTI کا ایک ویڈیو چینل اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشن شروع کیا جائےگا۔ جنکے ذریعے امروہا اور قرب و جوار کے عوام کو انکی دلسپی اور تفریح کا سامان مہیا کیا جائےگا۔۔
https://qaumikhabrein.com/news/amroha-afti-jawedjafri/
یہ خبر بھی ملاحظہ کیجئے۔۔۔

