qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نہٹورمیں مندر کے احاطے  میں ہیلتھ چیک اپ

“صحتمند نہٹور” مہم کے تحت، ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ‘شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر’ نے  نگر پالیکا وارڈ نمبر 10 میں واقع شوبھا گھاٹ مندر کے احاطے میں ایک مفت جانچ اور کاؤنسلنگ کیمپ کا اہتمام کیا۔ اس کیمپ کا افتتاح مشترکہ طور پر انتہائی بزرگ شہری کامریڈ غلام صابر اور ریٹائرڈ پرنسپل ایس این ایس ایم انٹر کالج میجر چرن سنگھ شرما نے کیا۔ اس موقع پر سنجیو شرما، اطاعت حسین اور مقصود رانا وغیرہ موجود تھے۔  اسی طرح کے ایک کیمپ کا اہتمام گزشتہ ماہ مدرسہ بیرم نگر میں کیا گیا تھا۔

مندر کے احاطے میں لگائے گئے اس کیمپ میں تقریباً 100 خواتین اور مردوں نے اپنے شوگر، بلڈ پریشر اور آکسیجن کی سطح کی جانچ کرائی اور کاؤنسلنگ  خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ جانچ میں پائے جانے والے مریضوں کو مفت ادویات حاصل کرنے کے لیے جانچ رپورٹ کے ساتھ سرکاری اسپتال ریفر کیا گیا۔

جانچ اور  کاؤنسلنگ سینٹر کے بانی اور مینیجر غزال مہدی نے بتایا کہ گزشتہ 113 ہفتوں میں سینٹر کی جانب سے 118 ہیلتھ کیمپوں  کا انعقاد کیا گیا جس میں 2500 سے زائد افراد کی جانچ کی گئی۔   اس کے علاوہ 55 بارھویں پاس طلبہ کو ٹریننگ دے کر ہیلتھ والنٹیر کے طور پر تیار کیا گیا جو ہیلتھ کیمپوں میں خدمت خلق کے جذبہ کے تحت جانچ کا کام انجام دیتے ہیں۔ غزال مہدی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شوگر اور بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتلوں کے خلاف بیداری  مہم میں شامل ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی جانچ کرانے کی ترغیب دیں۔کیمپ میں جانچ ٹیم کی قیادت  سینئر ہیلتھ والنٹیر فراز خورشید اور محمد حذیفہ نے کی-

 شوبھا گھاٹ مندر کے احاطے میں جانچ کے ساتھ ہر ہفتہ کی طرح سینٹرکے ہیڈکوارٹر، مہدی ولا میں بھی صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک شوگر اور بلڈ پریشر کی جانچ کا کام جاری رہا جس کی نگرانی ہیلتھ والنٹیر شائستہ انجم نے کی۔

Related posts

ہندستان اور ایران کے تعلیمی اداوں میں معاہدہ

qaumikhabrein

جموں و کشمیر میں 9کلاس تک کے تمام اسکول بند۔

qaumikhabrein

غریب مریضوں کی مدد کرنے والا ادارہ اے ایم آر میڈیکل ٹرسٹ

qaumikhabrein

Leave a Comment