qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

دمشق میں بی بی زینب  کا روضہ بند کر دیا گیا۔

اسرائل اورامریکا کی پشت پناہی والی شام کی جولانی حکومت نے دمشق میں رسول اللہ کی نواسی بی بی زینب کے روضے کو بند کردیا ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق تکفیریوں نے مقدس روضے کے تمام ملازمین اور عملے کو باہر نکال دیا ہے اور اپنے فوجیوں کو وہاں تعینات کر دیا ہے۔

تکفیری لیڈر جولانی

تکفیری گروہ ‘حیات  تحریر الشام’  کے ذریعے اسد حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد پہلی بار بی بی زینب کے روضے کو بند کیا گیا ہے اور وہاں تکفیری فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔جولانی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ روضے کو بند نہیں کیا  جائےگا اور زائرین کو آنے سے نہیں روکا جائےگا۔۔سلفی جہادی نظریات والا یہ تکفیری گروپ ایک دور میں جبہت نصرہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ داعش کی تشکیل میں   ابو محمد الجولانی   نے  بغدادی کا ساتھ دیا تھا۔  وہ احمد الشرہ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ اسکا ال قائدہ سے بھی تعلق رہا ہے۔ شام میں سیکڑوں  بے گناہوں کے قتل اور غارتگری میں  حیات تحریر الشام کا ہاتھ رہا ہے۔

Related posts

خود ہتھیار لیکر اسرائل پہونچے برطانوی وزیر اعظم

qaumikhabrein

محشر میں جس نعمت کا سوال ہوگا وہ مولا علی کی ولایت ہے۔ مولانا مولانا علی مہدی

qaumikhabrein

امریکہ کے منھ پر طمانچہ۔ ایران دنیا کی بیسویں بڑی معیشت بن گیا: آئی ایم ایف

qaumikhabrein

Leave a Comment