qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیر

دی اٹیک آن پلوامہ کے مصنفین کشمیر کے دورے پر

راجستھان کےاودے پورہ سے تعلق رکھنے والے مصنف وکاس ترویدی ان دنوں کشمیر میں ہیں۔وکاس ترویدی نے پلوامہ حملے پردی اٹیک آن پلوامہ نام سے ایک کتاب تحریر کی ہے۔یہ انکی تیسری کتاب ہے۔ویسٹ بنگال سے تعلق رکھنے والی سمیتااگروال اس کتاب کی شریک مصنفہ ہیں ۔کتاب میں پلوامہ حملے سے متعلق جانکاری دی گئی۔

۔وکاس ترویدی اور سمیتااگروال پہلی بار کشمیر آئے ہیں ۔انہوں نے یہاں کے لوگوں کی خوب تعریف کی۔انہوں نے سیاحتی مقام گلمرگ اوردوسری جگہوں کابھی دورہ کیا۔اب یہ دونوں مصنف کشمیر پراور ایک کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مصنف وکاس ترویدی نے کہاکہ کتاب کو تحریر کرنے کےدوران انہوں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ان دونوں نےگلمرگ میں سیر وتفریح کی ۔انہوں نے گلمرگ کو ایک خوبصورت جگہ قرار دیا۔۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیرکی جوتصویر آج تک دکھائی گئی یہاں اس کے برعکس نظر آتی ہے۔وکاس ترویدی نے کہاکہ وہ کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کو کتابوں کے ذریعے سے لوگوں تک پہنچائیں گے۔( رپورٹ۔حرہ فیضان۔کشمیر)

Related posts

مجالس عزا اور مقاصدہ کی محفلوں کا تقدس بحال کرنے کی مہم

qaumikhabrein

ملک کے ہر شہری کو مفت لگائی جائے کورونا ویکسین۔ ممتا بنرجی۔

qaumikhabrein

یکم رجب المرجب 24 جنوری کو ہوگی۔۔

qaumikhabrein

Leave a Comment