qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں خیر و عافیت کے ساتھ گزرا عید کا دن

 نماز کے تعلق سے ہندو شدت پسندوں کی اشتعال انگیز بیان بازیوں کے دوران امروہا میں عید کا دن خیر و عافیت کے ساتھ گزرا۔  ضلع جے پی نگر اور شہر امروہا کی سیکڑوں مسجدوں، عیدگاہوں، خانقاہوں، مدرسوں اور عزا خانوں میں عید الفطر کی نماز نہایت خزوع و خشوع کے ساتھ ادا کی گئی۔ لاکھوں نمازیوں نے مختلف پیش اماموں کی قیادت میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

اشرف المساجد میں نمازی خطبہ سنتے ہوئے

امروہا میں شیعوں کی درجنوں مسجدوں میں نماز  عید ادا کی گئی۔ نمازیوں کا سب سے بڑا اجتماع محلہ شفاعت پوتا میں واقع جامع مسجد اشرف  المساجد میں نظر آیا جہاں امام جمعہ و جماعت مولانا  محمد سیادت فہمی نے امامت کی اور خطبہ دیا۔

مسجد ابدال می٘ں نماز کے بعد مولانا کے ساتھ مومنین

شہر کے مختلف محلوں میں واقع مسجدوں میں بھی بڑی تعداد میں مومنین نے نماز ادا کی اور ملک میں امن و امان اور فرقہ وارانہ  یک جہتی کے قیام کی دعا مانگی۔محلہ دربار شاہ ولایت کی مسجد ابدال محمد میں مولانا عمران ترابی نے نماز عید پڑھائی

قاضی زادہ میں نماز کے بعد مولانا کے ساتھ نمازی

۔محلہ قاضی زادہ  کے عزا خانہ چاند سورج کی  مسجد میں مولانا عابد کی امامت میں اہل محلہ نے نماز ادا کی۔

حقانی کی مسجد میں مولانا ذیشان خطبہ دیتے ہوئے

محلہ حقانی کی مسجد میں  مولانا ذیشان حیدر زیدی بجنوری حال مقیم اجمیر نے نماز عید الفطر کی امامت کی اور خطبہ دیا۔ اپنے خطبوں میں پیش اماموں نے ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی تلقین کی۔

حقانی کی مسجد میں نمازی

 انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پورے ایک مہینے تک مسلمانوں نے صبر و ضط اور تحمل سے کام لیا ہے۔ انہیں بقیہ مہینوں میں بھی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں اسی جذبے  سے کام لینا چاہئے۔  پیش اماموں نے ملک میں امن و امان کی برقراری، ملک کی خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی مصیبتوں کے خاتمے اور ظالم طاقتوں کو کیفر کردار تک پہونچانے کی اللہ سے دعا کی۔  

Related posts

اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور۔ ہندستان نے کی مخالفت

qaumikhabrein

اللہ کے نزدیک انسان کاروزہ پسندیدہ عبادت ہے۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

مکھیا امیدوارمستقیم کی کورونا کے خلاف جنگ۔لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں ماسک۔ مذہبی مقامات اور دوکانوں کو کر رہے ہیں سینیٹائز۔

qaumikhabrein

Leave a Comment