qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

رامپور میں تعزیہ کو پولیس  جوان آج بھی سلامی دیتے ہیں۔

اتر پردیش  کا شہر رامپور اپنے دامن میں تاریخی روایتوں کا خزانہ لئے ہوئے ہیں۔ رامپور ریاست ایک دور میں  ملک کی ایک خاص ریاست تھی۔ ریاست کے نواب امام حسین کی عزاداری بھی بڑے احترام اور عظیم الشان طریوقے سے کرتے تھے۔ عزا خانہ خاص باغ شاہی گھرانے کا عزا خانہ تھا۔شاہی دور سے یہ روایت قائم ہیکہ عزا خانہ  خاص باغ  کے احاطےمیں جب تعزیہ داخل ہوتا ہے تو ہتھیار بند پولیس اہلکار باقاعدہ اسے سلامی دیتے ہیں۔ نوابی دور ختم ہونے کے بعد بھی یہ روایت برقرار ہے۔

رامپور میں اس برس عاشورہ کو تین ملکوں کے سفیر موجود تھے۔اٹلی کے انتونیو بارتولی،  ایکواڈور کے فرنانڈو جیویئر بوچیلی اور پیرو کے سفیر جیویؕرمینول پالینیچ ویلارڈے نے خاص باغ عزا خانے میں زنجیر کا ماتم دیکھا۔ اٹلی کی ڈیزائنر لورا جیو واناویلارڈے بھی سفیروں کے ساتھ آئی تھیں

سابق وزیر نواب کاظم علی خاں، سابق رکن پارلیمنٹ بیگم نور بانو، عزا ِخانے کے متولی نواب زادہ حیدر علی خاں نے غیر ملکی سفیروں کا خیر مقدم کیا اور انہیں رامپور کی عزاداری کی تاریخی روایت سے واقف کرایا۔

Related posts

مجالس عزا میں شرک نہیں ہوتا بلکہ حقیقی توحید بیان کی جاتی ہے۔مولانا یوسف مشہدی

qaumikhabrein

امریکہ  کی مالی حالت خراب۔۔قرض بڑھتا جارہا ہے

qaumikhabrein

اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب ایک حقیقت ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اعتراف۔

qaumikhabrein

Leave a Comment