qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

طلاق سے بچنے کا طریقہ رومانیہ والوں سے پوچھو

 دنیا میں روزانہ ہزاروں لاکھوں طلاقیں ہوتی ہیں جنکی وجہ سے بھرے پورے گھر برباد ہوتے ہیں۔ بچوں کی دنیا اجڑ جاتی ہے۔ وہ نفسیاتی دباؤ میں آجاتے ہیں۔ طلاق کے بعد بچے تقسیم ہو جاتے ہیں انہیں سوتیلے باپ اور سوتیلی ماں کے مطٓلم جھیلکنا پڑتے ہیں۔لیکن اگر رومانیہ والوں کے طریقے پر عمل کیا جائے تو طلاق کے نتیجے میں گھر بگڑنے سے بچ سکتے ہیں جی ہاں رومانیہ کے گاؤں بیرتن میں قید خانہ ہےجہاں ان جوڑوں کو قید کیا جاتا ہے جو طلاق لینے والے ہوتے ہیں۔ اس خاص طریقے کی وجہ سے اس گاؤں میں پچھلے تین سو سال میں صرف دو طلاقیں ہوئی ہیں۔

یہاں جب بھی کوئی جوڑا علیحدگی اختیار کرنا چاہتا ہے تو اس کو ایک کمرے میں دو ہفتوں کے لئے “قید” کر دیا جاتا ہے اور اس کمرے میں صرف ایک بستر، ایک پلیٹ، ایک گلاس اور دوسرا کوئی کمرہ یا آپشن نہیں ہوتا۔لہذا جوڑوں کو ایک دوسرے کے ساتھ سکوت کو توڑنا پڑتا ہے اور اُن دو ہفتوں میں وہ ایک دوسرے سے دوبارہ اتنا جڑ جاتے ہیں کہ بعد میں طلاق کا فیصلہ واپس لے لیتے ہیں۔ ایسا کرنا کسی بھی ریلیشن شپ کنسلٹنٹ یا سائیکالوجسٹ کے پاس جانے سے بہتر ہوتا ہے۔ماہرین نفسیات بھی یہی کہتے ہیں کہ اگر آپ آپس میں لڑائی جھگڑا کر رہے ہیں اور نوبت علیحدگی تک آ پہنچی ہے تو ایک دوسرے کو سننے کا موقع دیں۔ کیونکہ زیادہ تر علیحدگیوں کے پیچھے صرف ایک چھوٹی سی بات ہوتی ہے جو کہ ڈسکس نا ہونے کی وجہ سے بڑھتی چلی جاتی ہے اور نوبت علیحدگی تک آجاتی ہے۔

لیکن یہ کلیہ صرف اُن لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے ایک دوسرے کو دھوکہ نا دیا ہو۔ دھوکہ دینے والوں میں صلح کا امکان بھی کم ہوتا ہے اور صلح کے بعد دوبارہ دھوکہ دینے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

رومانیہ کا یہ گاؤں ازدواجی تعلق کے بہت سے ماہرین نفسیات سے بھی زیادہ سیانا ہے اور رومانیہ والوں نے تین سو سال پہلے وہ طریقہ ڈھونڈ لیا تھا جو دنیا کو حالیہ سو سالوں میں پتا چلا ہے۔

Related posts

اورنگ آباد۔ناقص وینٹی لیٹرز کے معاملے پر سیاست تیز۔ سپلائر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔

qaumikhabrein

توہین مذہب کے الزام میں پاکستان میں ایک غیر ملکی کو مار کر جلادیا گیا۔ ایمنسٹی نے جانچ کا مطالبہ کیا۔

qaumikhabrein

حجاب کے بعد اب لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے خلاف محاذ آرائی

qaumikhabrein

Leave a Comment