qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

امریکہ میں سیاہ فاموں کو نسل پرستی کا سامنا۔ حقوق انسانی تنظیم

انسانی حقوق کی تنظیم نے دو ہزار بائیس کے آغاز میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں امریکہ میں انسانی حقوق کی حمایت کے تعلق سے بائیڈن انتظامیہ کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کی گئی ہے اور اسے باعث تشویش قرار دیا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس کی پروگرام انچارج نیکول آستین ہیلری کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کو مسلسل نسل پرستی کا سامنا ہے اور اس تعلق سے صورت حال بگڑتی ہی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کو قید کی صعوبتوں کا سامنا ہے اور ایک سسٹم کے تحت ان کی ایذا رسانی بدستور جاری ہے۔ امریکہ کی سفید فام پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کے قتل کے واقعات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ زیادہ تر سزائے موت بھی سیاہ فاموں کو ہی کو دی گئی ہے۔
امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے ساتھ یہ برتاؤ ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس ملک میں کورونا کی ابتر صورت حال سے بھی زیادہ تر سیاہ فام شہری ہی متاثر ہوئے ہیں اور ان پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

انسانی حقوق کی مذکورہ تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام اور سفید فام شہریوں میں سماجی منافرت اور فاصلہ روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

Related posts

فروغ احسن اور امتیاز نقوی کے اعزاز میں شعری نشست

qaumikhabrein

چین کا طالبان کو مالی مدد دینے کا اعلان۔

qaumikhabrein

نجف اشرف، کربلا اور کاظمین کے عَلم و تبرکات حاصل کرنے کا نادر موقع

qaumikhabrein

Leave a Comment