qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اپنے شہید والد کے جانشین منتخب

آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبر اعلیٰ بن گئے ہیں۔

مجلس خبرگان رہبری نے خصوصی اجلاس میں تفصیلی اور وسیع جانچ پڑتال کے بعد آیت‌ اللہ سید مجتبی حسینی خامنه‌ای حفظہ اللہ کو اتفاق رائے سے ایران کے مقدس جمہوری اسلامی نظام کے تیسرے رہنما کے طور پر مقرر کیا ہے۔خصوصی اجلاس کے بعد جاری پیغام میں کہا گیا ہیکہ مجلس خبرگان رهبری حضرت آیت‌الله العظمی امام خامنه‌ای (قدس اللہ نفسه الزکیہ) کی شہادت اور دیگر معزز شہداء خصوصاً میناب کے شجرہ طیبه اسکول کے بہادر طلبہ اور مسلح افواج کے بلند پایہ کمانڈروں کی قربانیوں پر تعزیت پیش کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔

اس مجلس نے رہبر معظم کی شہادت کی خبر کے فوراً بعد، شدید جنگی حالات اور دشمنوں کے براہِ راست خطرات اور مجلس کے دفاتر پر بمباری کے باوجود، جس میں عملہ اور حفاظتی ٹیم کے کئی ارکان شہید ہوئے، نظام اسلامی کے رہنماکے انتخاب اور تعین میں کوئی تاخیر نہیں کی۔آئین اور داخلی قواعد کے مطابق اجلاس کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے تاکہ ملک میں رہبری کا خلا پیدا نہ ہو حتیٰ کہ شق نمبر 111 کے تحت رہبری عارضی کونسل کے قیام کے امکانات کے باوجود۔مجلس خبرگان رهبری نے ولی فقیہ کی اعلیٰ حیثیت اور جمہوری اسلامی نظام میں رہبری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ ۴۷ سالہ حکمت اور عزت، آزادی اور اقتدار پر مبنی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس مجلس نے خصوصی اجلاس میں اصل ۱۰۸ کے تحت تفصیلی جائزہ اور شرعی فریضہ کی روشنی میں آیت‌الله سیدمجتبی حسینی خامنه‌ای حفظہ اللہ کو ایران کے مقدس جمہوری اسلامی نظام کے تیسرے رہنما کے طور پر منتخب کیا ہے۔

آخر میں، اصل ۱۱۱ کے تحت قائم عارضی کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ملت ایران خصوصاً علمی اور علمی حلقوں کو نئے رہنما کے ساتھ بیعت اور ولایت کے محور میں اتحاد قائم رکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے ملک اور عوام پر ہمیشہ عنایت فرمائے۔

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

مجلس خبرگان رهبری

Related posts

افغانستان میں ایران، پاکستان اور ترکی کے قونصل خانے بند۔

qaumikhabrein

نوحوں اور مرثیوں کے شاعر عشرت لکھنوی کا انتقال۔

qaumikhabrein

ماہر شبلیات الیاس اعظمی کو ایک اور انعام

qaumikhabrein

Leave a Comment