qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران کے خلاف جنگ تمام اخلاقی اور قانونی ضابطوں کی خلاف ورزی

ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں نے بین الاقوامی قانون کی سالمیت کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھائے ہیں  دہلی میں جنگ، قانون اور قانونی جواز۔۔۔ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کا جائزہ کے عنوان سے ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سب سے زیادہ تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ ایسے حالات میں طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے جو قانونی اعتبار سے مشکوک ہیں، اور جاری مذاکرات کے دوران فوجی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ مقررین  نے کہا کہ یہ پیش رفت قانونی اصولوں اور سفارتی اعتبار دونوں کو نقصان پہنچانے کا خطرہ رکھتی ہے۔

کانسٹی ٹیوشن کلب دہلی میں منعقدہ اس سیمینار میں قانون، عدلیہ، سفارت کاری، علمی حلقوں اور فوجی شعبوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔اس سیمنار میں شرکا نے  اس امر کا جائزہ لیا کہ آیا قائم شدہ اصولوں پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایران پر مسلط کردہ جنگ بین الاقوامی قانون اور عالمی نظام کے مستقبل کے لیے کیا معنی رکھتی ہے۔

سیمنار میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں طاقت کے استعمال کی قانونی حیثیت، دشمنی کے طرزِ عمل، اور سفارتی اصولوں کے کمزور پڑنے سے متعلق تحفظات کاا ظہار کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ  ایران پر مسلط کردہ جنگ کے سبب ان قوانین کی ساکھ داؤ پر ہے جو تمام تنازعات اور بین الاقوامی نظام کو کنٹرول کرتے ہیں۔

سیمنار میں  سپریم کورٹ کے سینئر وکیل  مسٹر ہیگڑے،سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس گپتا،بین الاقوامی قانون کے پروفیسر سرینواس برہ،ریٹائرڈ آرمی جنرل جی ڈی بخشی،سابق سفیر سریش گوئل،ایران کے رہبر اعلیٰ کے ہندستان میں نمائندے ڈاکٹر محمد حسین ضیائی نیا اور عالمی امور کے ماہر قمر آغا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سیمنار کا اہتمام  Judicial Quest News Networkکے سربراہ سید علی طاہر عابدی نے کیا تھا۔

Related posts

امام حسن عسکری کی ولادت کا جشن

qaumikhabrein

مہاراشٹر کے نندور میں اسکول ہاسٹل سیل۔طلبا اور ایک ٹیچر سمیت تیس افراد کووڈ پازیٹیو پائے گئے۔

qaumikhabrein

اسرائلی کھجوروں سے روزہ افطار نہ کریں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment