qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائلی اڈے کا راز کھولنے والا چرواہا پر اسرار طور پر ہلاک

عراق کے نجف صحرا میں ایک سادہ چرواہا اپنی بکریاں چرا رہا تھا جب اس کی نظر کچھ ایسے مناظر پر پڑی جنہوں نے اس کی زندگی کا رخ ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔ عواد ہادی الشماری نامی اس شخص نے اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنائی اور کہا: “یہ ایک فوجی اڈہ ہے، تقریباً ایک کلومیٹر دور، اور وہاں دوسرا اڈہ ہے۔” اس کا خیال تھا کہ یہ امریکی فوجی اڈے ہیں — لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور خطرناک تھی۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، یہ دراصل عراق کی سرزمین پر قائم ایک خفیہ اسرائیلی فوجی اڈہ تھا۔ اس اڈے کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، اور اسے امریکہ کی آگاہی میں جنگ شروع ہونے سے ٹھیک پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔ یہاں سے اسرائیلی خصوصی دستے آپریشن کرتے تھے اور گرنے والے اسرائیلی پائلٹوں کو بچانے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

ہادی الشماری  کو ہلاک کردیا گیا۔

الشماری نے جب یہ غیر معمولی سرگرمیاں دیکھیں — ہیلی کاپٹر پروازیں اور مسلح افراد — تو اس نے عراقی حکام کو فوری اطلاع دی۔ یہ ایک ایسے شہری کا فرض تھا جو اپنی سرزمین کا درد محسوس کرتا تھا۔ لیکن اس بہادری کی قیمت انتہائی بھاری تھی۔ عربی ٹی وی چینل العربی کے مطابق، الشماری کی لاش اسی نجف صحرا میں اس کی جلی ہوئی گاڑی کے اندر ملی جہاں اس نے وہ مشکوک سرگرمیاں دیکھی تھیں۔

اس واقعے نے کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ عراقی حکومت اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجی اڈوں سے کیوں بے خبر تھی؟ عراقی حکومت آج بھی اصرار کرتی ہے کہ ایسے کوئی اڈے موجود نہیں، لیکن وال اسٹریٹ جرنل کی 9 مئی کی رپورٹ — جس کا عنوان تھا “اسرائیل نے عراق میں ایران کے خلاف ایک خفیہ اڈہ تعمیر کیا اور اس کا دفاع کیا” — نے الشماری کے مشاہدات کی تصدیق کر دی۔

Related posts

شہیدان خدمت کو  منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

qaumikhabrein

جرمنی۔ پلاسٹک کی بنی یوز اینڈ تھرو اشیاء کے استعمال پر پابندی۔

qaumikhabrein

امروہا۔۔ شاہ ولایت کی شان میں محفل نعت و منقبت

qaumikhabrein

Leave a Comment