qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

کورونا ویکسین کے معاملے میں مرکز امتیازی سلوک کررہا ہے۔ مہاراشٹر کا الزام۔

راجیش توپے۔ وزیر صحت۔مہاراشٹر(فائل فوٹو)

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش توپے نے کورونا ویکسین مہیا کرانے کے معاملے میں مرکزی حکومت پر امتیاز برتنے کا الزام لگایا ہے۔ راجیش توپے کا کہنا ہیکہ مہاراشٹر سے آدھی آبادی رکھنے والی ریاست گجرات کو اب تک ایک کروڑ ویکسین دی جا چکی ہے جبکہ مہاراشٹر کو ویکسین کی محض ایک لاکھ چار ہزار خوراکیں ہی دی گئی ہیں۔ مہارشٹر کے وزیر صحت نے کہا کہ مہاراشٹر کو چالیس لاکھ ڈوز ہر ہفتے درکار ہیں۔ جبکہ مرکز ہفتے میں محض سات ہزار خوراکیں مہیا کررہا ہے۔ سات ہزار کو ابھی بڑھا کر سترہ ہزار خوراک ہر ہفتہ کیا گیا ہے۔۔

ہرش وردھن۔ مرکزی وزیر صحت۔(فائل فوٹو)

توپے کے مطابق سترہ ہززار ڈوز فی ہفتہ مہاراشٹڑ کی ضرورت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکوں کو ویکسین مہیا کرانے سے پہلے اپنے ملک کی ضروریت پوری کرنی چاہئیں۔ ویکسین کی کمی کے الزام پر مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا تھا کہ ریاستیں اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ویکسین کی کمی کا بہانہ بنا رہی ہیں۔۔

Related posts

امریکہ عراق میں جنگی مشن ختم کرنے کو تیار۔عراق اور امریکہ میں معاہدہ۔

qaumikhabrein

عمران خان حریف جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار۔

qaumikhabrein

ایران نے تیار کیا اب تک کا سب سے مضبوط سوپر کمپیوٹر۔

qaumikhabrein

Leave a Comment