qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ڈاکٹر سید رضا حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کا سلسلہ۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر اور اردو دنیا کی ہر دل عزیز شخصیت ڈاکٹر سید رضا حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ کرونا کی بھینٹ چڑھنے والے رضا حیدر اردو ادب کا ایک اور بڑا نام ہیں۔ وہ کورونا کے علاج کی غرض سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میڈیکل کالج میں زیر علاج تھے۔ انہیں علی گڑھ میں یونیورسٹی کے قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔ ڈاکٹر رضا حیدر لگ بھگ بیس کتابو ں کے مصنف اور مرتب تھے۔ رضا حیدر نے دہلی یونیورسٹ سے پی ایچ ڈی کیا۔ انہوں نے اردو شاعری میں تصوف اور روحانی ااقدار کے موضوع پر پی ایچ ڈی کیا تھا۔ ڈاکٹر رضا حیدر بہار کے ضلع جہان آباد کے قصبہ پالی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ تحت الفظ مرثیہ خوانی بھی کرتے تھے۔۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین جسٹس بدر در ریز احمد نے کہا کہ رضا حیدر میرے چھوٹے بھائی کی طرح تھے وہ انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کے لیے جس خلوص سے کام کرتے تھے۔

۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمٰن قداوائی نے کہا کہ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ مجھے رضا حیدر کی تعزیت پیش کرنا پڑے گی۔ میرا ان سے خاصہ طویل رشتہ رہا۔ اس کے علاوہ متین امروہوی، اے رحمٰن، عقیل احمد، ظفر مرادآبادی، ابن کنول، سرورالہدیٰ، اشفاق عارفی، شمیم طارق، شاذیہ عمیر، نور فاطمہ، جاوید میاں، مظہر احمد، ساجد گاندھی، ثاقب صدیقی، ضیاء الرحمٰن صدیقی، مصطفیٰ احمد، اقبال مسعود فاروقی، خورشید عالم، معین شاداب، شعیب احمد فاروقی، ممتاز عالم رضوی، سلیم امروہوی، نعیم حیدر، ناشر نقوی، عبدالحنان، سہیل انور، معید الرحمٰن، عمیر منظر، عبد التوفیق،یاسمین فاطمہ، پرویز احمد، مشتاق احمد، ریاض احمد، عمر کیرانوی،سراج احمد، مسیح الدین، افرز، اشونی، منوج کمار، وغیرہ نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔

Related posts

محمود احمدی نژاد ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ۔

qaumikhabrein

اورنگ آباد سے پی ایف آئی کے چار ارکان گرفتار

qaumikhabrein

شامی زلزلہ زدگان کے ساتھ مغرب اور عرب دنیا کا دوہرا معیار

qaumikhabrein

Leave a Comment