qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مدراس ہائی کورٹ نے کورونا کی تازہ لہر کے لئے چناؤ کمیشن کو دوشی مانا۔

مدراس ہائی کورٹ نے کورونا کے پھیلاؤ کے لئے ذمہ دار مانتے ہوئے چناؤ کمیشن کو سخت لتاڑ لگائی ہے۔ عدالت نے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سخت لفظوں میں ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی چناؤ کمیشن کے حکام پر قتل کے الزامات عائد کئے جانے چاہئیں۔ کیونکہ وہ چناؤ مہم کے دوران کورونا ضابطوں پر عمل کرانے میں ناکام رہے۔

عدالت نے ہدایت دی ہیکہ کمیشن ووٹوں کی گنتی کے دن کورونا کو سختی کے ساتھ نافذ کرائے ورنہ اس عمل کو ملتوی کردے۔ مدراس ہائی کورٹ کا یہ سخت ریمارک ایسے وقت میں آیا ہیکہ جب روزانہ کورونا کت لاکھوں نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔ پورے ملک میں کورونا نے ہاہا کار مچا رکھا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کے لئے نہ بستر دستیاب ہیں نہ آکسیجن اور نہ شمشان گھاٹوں میں چتائیں جلانے کی جگہیں۔ جبکہ مغربی بنگال میں اسمبلی چناؤ کا ساتواں مرحلہ جاری ہے اور آخری مرحلہ ابھی مکمل ہونا ہے۔

Related posts

امروہا۔۔وسیم لعنتی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

qaumikhabrein

نوپور شرما کو سپریم کورٹ کی سخت پھٹکار۔ کہا ملک سے معافی مانگیں

qaumikhabrein

ایران کی فوجی مشقوں سے اسرائیل کے ہوش فاختہ

qaumikhabrein

Leave a Comment