qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ملالہ یوسف زئی فیشن میگزین کے سر ورق کی زینت۔

کم عمر نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی برطانوی فیشن میگزین ووگ کے سرورق کی زینت بن گئی ہیں۔ملالہ یوسف زئی کو ووگ میگزین کے اگلے ماہ جولائی میں شائع ہونے والے ایڈیشن کے سرورق کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔گزشتہ روز ملالہ نے فیشن میگزین کے سرورق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’میں ایک ایسی لڑکی جس کے دل میں وژن اور مشن ہو اس کی طاقت کو جانتی ہوں اور مجھے امید ہے کہ ہر وہ لڑکی جو اس سرورق کو دیکھے گی وہ یہ جان جائے گی کہ وہ دنیا کو تبدیل کرسکتی ہے‘۔ملالہ کی شیئر کی گئی تصویر اور ٹوئٹ کو سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے ۔

دوسری جانب ملالہ کے انٹرویو کوبرطانوی فیشن میگزین ووگ کی جانب سے ’ملالہ کی غیر معمولی زندگی‘ کے عنوان سےسوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔اس کے علاہو میگزین پروفائل کے طور پر ملالہ کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ووگ کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ ’دوپٹہ ہمارے پشتون ثقافت کی پہچان ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا تعلق کہاں سے ہے، جب ہم پشتون یا پاکستانی لڑکیاں اپنے ثقافتی لباس پہنتے ہیں تو ہمیں مظلوم، بے آواز سمجھا جاتا ہے لہٰذا میں ہر ایک کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی ثقافت کے اندر بھی خود کی آواز بن سکتے ہیں۔

ملالہ اس سے پہلے ٹین ووگ کے سر ورق کی زینت بھی بن چکی ہیں۔(بشکریہ جیو نیوز)

Related posts

انتخابی جیت کے لیے فرقہ پرستی کا سہارا۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

امام رضا کے حرم میں نامعلوم شخص کا تین علما پر حملہ، ایک شہید، حملہ آور گرفتار

qaumikhabrein

مولانا کلب جواد کے خیمے میں میرے حامی ہیں۔گستاخ قرآن وسیم کا سنسنی خیز دعویٰ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment