qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کینیڈا۔ دہشت گردی کے شکار مسلم خاندان کو سپرد لحد کردیا گیا۔لاشوں کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

مقتولین کی لاشوں کو کینیڈا کے قومی پرچم میں لپیٹا گیا

کینیڈا میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ایک ہی خاندان کے چاروں افراد کو آج جنوب مغربی اونٹاریو میں سپرد لحد کردیا گیا۔ مقتولین کی آخری رسوم میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ان میں بیشتر غیر مسلم تھے۔ چاروں تابوتوں کو کینیڈا کے قومی پرچم میں لپیٹا گیا گیا تھا۔آخری رسوم سے متعلق پروگرام کا سلسلہ ایک گھنٹے جاری رہا۔ جنوب مغربی اونٹاریو میں مقتولین کو مذہبی اور کمیونٹی لیڈروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک ہی خاندان کے چار مسلمانوں کو گزشتہ اتوار کو نتھانیل ویلٹ مین نامی حملہ آور نے اس وقت ٹرک سے کچل دیا تھا جب وہ لندن شہرمیں اپنے گھر کے قریب شام کو چہل قدمی کررہے تھے۔ حملے میں نو سالہ لڑکا بری طرح زخمی ہوا جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پورے کینیڈا میں اس واقعہ نے غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ واقعہ کی ہر جانب سے سخت مذمت ہوئی۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اقرار کیا کہ تعصب اور اسلاموفوبیا معاشرے میں موجود ہے۔

دہشت گردی اور اسلامو فوبیا کا شکار مسلم خاندان

پولیس نے کہا کہ خاندان کو انکے مسلمان ہونے کی وجہ سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔مسلم خاندان کے قتل کے بعد سے جنوب مغربی اونٹاریو سے دو سو کلومیٹر دور شہر لندن میں جائے واقعہ پر بڑی تعداد میں لوگ مقتولین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پہونچے۔یہ مسلم خاندان چودہ برس پہلے پاکستان سے آکر کینیڈا میں بسا تھا۔ ہر مذہب اور ہر طبقے کے افراد نے دہشت گردانہ حملے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ملزم ویلٹ مین پر قتل اور اقدام قتل کے الزامات کے تحت کیس درج کئے گئے ہیں۔

Related posts

کورونا وائرس کے بعد پہلی بار10لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

qaumikhabrein

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے خلاف الزامات کی جانچ کے لئے کمیٹی قائم۔

qaumikhabrein

یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونیوں کو بسانے کی سازش

qaumikhabrein

Leave a Comment