qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائیل۔نئی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ غزہ پر حملہ۔

غزہ پر اسرائیل کا تازہ حملہ۔ بشکریہ انادولو

اسرائیل میں نفتالی بینیٹ کی نئی حکومت نے حماس کے ساتھ ہوئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ غزہ پر اسرائل نے حملہ کیا ہے۔ اسرائیل کا الزام ہیکہ غزہ کی جانب سے اسرائیلی علاقوں میں آتشیں غبارے گرائے گئے۔ رات میں ہوئے فضائی حملوں کے بعد صبح میں سکون نظر آیا۔ کسی جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ غزہ پرگیارہ روزہ بمباری کے بعد ایک ماہ پہلے مصر کی ثالثی سے حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی ہوئی تھی۔

اسرائیلی حملوں کا حماس کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ حماس کارکنوں کا کہنا ہیکہ کمانڈروں کی جانب سے ابھی اسرائیلی حملے کا جواب دینے کو نہیں کہا گیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہیکہ غزہ کی جانب سے بھیجے گئے آتشیں غباروں سے اسرائیل میں کھلے میدانوں میں آ گ لگ جاتی ہے۔

Related posts

فتح خیبر کے روز مولا علی کے گھر میں فاقہ تھا۔ مولانا مشہدی

qaumikhabrein

پریس کی آزادی کے معاملے میں ہندستان150ویں مقام پر لیکن نفرت پھیلانے میں اول

qaumikhabrein

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج۔

qaumikhabrein

Leave a Comment