qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ممبر کے تقدس کو بحال کرنے کی اشد ضرورت۔ مولانا مرزا عمران علی۔

مولانا مرزا عمران علی

اللہ کا شکر ہیکہ محراب کا تقدس اور مرتبہ ابھی باقی ہے لیکن ممبر کے تقدس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ امروہا کے عزاخانہ دربار شاہ ولایت میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی سے آئے مولانا مرزا عمران علی نے کچھ تلخ لیکن حقیقی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح محراب میں امام سے نماز کے دوران ہونے والی غلطی پر نمازی احترام کے ساتھ ٹوک دیا کرتے ہیں اسی طرح ممبر پر بیٹھے ذاکر کو بھی اسکی غلط بیانی پر ٹوکا جانا چاہئے۔

مولانا عمران علی نے افسوس ظاہر کیا کہ جب مومنین نے الٹی سیدھی باتوں پر ذاکرین کو ٹوکنا اور ان سے سوال کرنا چھوڑ دیا ہے تب ہی ممبر پر آنے والا ذاکر اپنے حساب سےمجلس پڑھنے لگا ہے۔ جس سے ممبر کا تقدس بھی ختم ہوا ہے اور اسکی مقصدیت اور افادیت بھی متاثر ہوئی ہے۔

مجلس کا اہتمام سیدہ ریحانہ کے چہلم کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ مجلس میں بڑی تعداد میں مومنین موجود تھے۔ سامعین میں محلہ دربار شاہ ولایت کی مسجد کے پیش امام مولانا مقداد حسین بھی موجود تھے۔

Related posts

مولا علی کا بغیر ‘الف’ کے استعمال والا خطبہ۔

qaumikhabrein

امروہا میں ‘عالمی جائزہ’ کے ‘صادقین نمبر’ کا اجرا۔

qaumikhabrein

سرائیلی جیل فلسطینی قیدیوں کے لئے کربلا بنا دی گئی

qaumikhabrein

Leave a Comment