qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

روس طالبان حکومت کو مشروط طور سے تسلیم کرنے کو تیار۔

روس نے افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر مشروط طور سے آمادگی ظاہر کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت میں سب کی نمائندگی ہو گی تو اسکو تسلیم کریں گے۔روسی وزیرخارجہ سرگئی لارووف نے کہا ہے کہ افغان طالبان جامع حکومت بنائیں، تمام اقلیتی گروہوں کو شامل کریں۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر طالبان نے ایسا کیا تو روس حکومت کو تسلیم کرنے اور یہاں تک کہ حلف برداری میں شرکت کے لیے بھی تیار ہے۔

تصویر بشکریہ اے پی

لارووف نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انھیں طالبان نے نئی حکومت کے اعلان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے اعلان کی تقریب میں روس کے علاوہ پاکستان، چین، ترکی اور قطر کو بھی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے فوری طورپرطالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔اپنے بیان میں جو بائیڈن نے طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا یہ بہت آگے کی بات ہے۔

Related posts

کووڈ 19 چینی تجربہ گاہ سے نکلا یہ کہنا فی الحال ممکن نہیں۔ عالمی صحت تنظیم۔

qaumikhabrein

ذہنی دباؤ اور اضطراب کا علاج ہے سینہ زنی۔

qaumikhabrein

جسٹس زیب النسا کی نظر میں بھی حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں

qaumikhabrein

Leave a Comment