qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اربعین کے لئے زیادہ غیر ملکی زائرین کو ویزا دینے کا فیصلہ۔

عراقی حکومت نے امام حسین کے چہلم کے موقع پر غیر ملکی زائرین کے لئے طے شدہ ویزا کی تعداد دوگنا کردی ہے۔ اب 80,000 ہزار غیر ملکی زائرین کو شہیدان کربلا کا چہلم منانے کے لئے عراق کا ویزا دیا جائےگا۔ حال ہی میں عراقی حکومت نے چالیس ہزار غیر ملکی زائرین کو اربعین کے لئے ویزا دینے کا فیصلہ کیا تھا اس تعداد کو دوگنا کردیا گیا ہے۔

I

ایران کی پارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراق کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایڈ وائزری کے مطابق اربعین پر عراق کا سفر کرنے والے تمام زائرین کے لئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ گزشتہ برس کورونا کے سبب غیر ملکی زائرین کو امام حسین اور انکے ساتھیوں کے چہلم میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن عراق میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی زائرین کو اربعین میں آنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ اربعین کے موقع پر زائرین نجف سے کربلا کا 80 کلو یٹر کا فاصلہ پا پیادہ طے کرتے ہیں۔ اس سفر کو مشی کہتے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات؛ 4 ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ

qaumikhabrein

عیسائی جارج جرداق نے مولا علی پر کتاب کیوں لکھی؟

qaumikhabrein

اسرائل کا اصل مقصد ایران کو نقصان پہونچانا۔ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دل کی بات زبان پر آگئی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment