qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

معجز نقوی: امروہا کی مٹی سے کارپوریٹ دنیا کی بلندیوں تک

امروہا کی سرزمین نے ہمیشہ علم و ادب، فن اور تہذیب کے روشن چراغ پیدا کیے ہیں۔ اسی تاریخی شہر کے محلہ گزری سے تعلق رکھنے والے معجز نقوی، جو حسن بن علی (رضن) کے فرزند ہیں، آج اسی روایت کو ایک نئے میدان میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ وہ میدان ہے صنعت، منصوبہ بندی اور کاروباری فروغ کا، جہاں انہوں نے محنت، لگن اور صلاحیت کے بل پر اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔

حال ہی میں انہیں ریفیکس گروپ میں اسسٹنٹ جنرل منیجر، بزنس ڈیولپمنٹ کے اہم منصب پر فائز کیا گیا ہے۔ یہ تقرری محض ایک عہدے کی تبدیلی نہیں، بلکہ برسوں کی مسلسل جدوجہد اور پیشہ ورانہ دیانت کا ثمر ہے۔ سیمنٹ، انفراسٹرکچر اور صنعتی شعبوں میں ان کا وسیع تجربہ، جو کاروباری ترقی، حکمتِ عملی کی منصوبہ بندی، پروجیکٹ مینجمنٹ، پلانٹ آپریشنز اور انجینئرنگ پر محیط ہے، انہیں اس ذمہ داری کا حقیقی حق دار بناتا ہے۔

والد۔حسن بن علی (رضن)

ترقی کا سفر

معجز کے کیریئر کا گراف دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے ترقی کی سیڑھیاں بتدریج اور مضبوط قدموں کے ساتھ طے کی ہیں۔ ان کے سفر کا آغاز صنعتی تربیت سے ہوا، جہاں انہوں نے اوئرلیکون (Oerlikon) میں ابتدائی تجربہ حاصل کیا۔ اس کے بعد سیمنز ہیلتھینیئرز میں بطور انجینئر خدمات انجام دیں۔

2014-15 میں پرتیبھا انڈسٹریز میں بطور پلاننگ انجینئر انہوں نے اپنی تکنیکی مہارت کو نکھارا۔ 2015 سے 2022 تک کا طویل عرصہ انہوں نے لافارج انڈیا میں گزارا، جہاں وہ پلانٹ منیجر اور بعد ازاں بزنس ڈیولپمنٹ اینڈ پروجیکٹس کے ڈپٹی منیجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ یہ سات برس ان کی پیشہ ورانہ شخصیت کی تعمیر میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ 2022-23 میں وہ اڈانی گروپ کی اے سی سی لمیٹڈ سے منسلک رہے اور بزنس ڈیولپمنٹ منیجر کے طور پر کام کیا۔ 2023 میں جے کے لکشمی سیمنٹ میں اسٹریٹجک پلاننگ منیجر کی ذمہ داری سنبھالی۔ پھر 2023 سے 2026 تک پرزم جانسن لمیٹڈ کے آر ایم سی (انڈیا) ڈویژن میں بزنس ڈیولپمنٹ کے شعبے میں خدمات انجام دیں، جہاں وہ ریجنل منیجر اور بعد ازاں سینیئر منیجر کے عہدے تک پہنچے۔ان کے سفر کی خوبی یہ ہے کہ ہر ادارہ ان کے لیے ایک نیا سبق اور ہر عہدہ ایک نئی منزل ثابت ہوا۔ انجینئرنگ سے پلانٹ آپریشنز، پھر منصوبہ بندی اور آخر میں کاروباری فروغ، یہ تنوع ایک ایسے پیشہ ور کی نشاندہی کرتا ہے جو مسئلے کو تکنیکی اور تجارتی، دونوں زاویوں سے دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ریفیکس گروپ: ایک معتبر ادارہ

ریفیکس گروپ ہندوستان کے نمایاں کاروباری اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں اس نے متعدد شعبوں میں اپنے قدم جمائے ہیں، جن میں قابلِ تجدید توانائی (شمسی اور ہوائی توانائی)، میڈیکل ٹیکنالوجی (ڈیجیٹل ایکس رے، فلیٹ پینل ڈیٹیکٹرز اور ایم آر آئی مشینوں کی ری فربشمنٹ)، فارما (مرکزی اعصابی نظام سے متعلق ادویات کے اجزا کی تیاری)، گرین موبیلٹی (چار پہیوں والی برقی گاڑیاں بطور سروس)، راکھ کا استعمال اور کوئلے کی ہینڈلنگ (تھرمل پاور پلانٹس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی)، اور ایئرپورٹ آپریشنز شامل ہیں۔

اس وقت گروپ کے تحت دو کمپنیاں، ریفیکس انڈسٹریز لمیٹڈ اور ریفیکس رینیوایبلز اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ، ہندوستانی اسٹاک ایکسچینجز میں درج ہیں۔ دیانت، تنوع، لگن، عزمِ مصمم اور مسابقت جیسی بنیادی اقدار پر قائم رہنا ہی اس ادارے کے اعتبار اور ساکھ کا راز ہے۔ ایسے ادارے میں معجز کی شمولیت ان کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی ہے اور ادارے کے لیے ایک قیمتی اضافہ بھی۔

مبارکباد اور نیک تمنائیں

معجز کی اس کامیابی میں ان کے والدین کی دعاؤں، تربیت اور قربانیوں کا بڑا حصہ ہے۔ ۔ اہلِ امروہا کے لیے بھی یہ باعثِ فخر ہے کہ ان کے شہر کا ایک نوجوان آج ملک کے ایک ممتاز کاروباری گروپ میں اعلیٰ ذمہ داری سنبھال رہا ہے۔

توقع ہے کہ معجز نقوی اسی طرح محنت و دیانت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں، ریفیکس گروپ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں اور امروہا کا نام روشن کرتے رہیں۔

Related posts

یوکرین میں جراثیمی ہتھیار بنانے کے پروجیکٹ میں امریکی صدر کا بیٹا ملوث ۔

qaumikhabrein

امریکہ نےافغانستانی بینک کے اثاثےمنجمد کردئے لیکن طالبان کے اثاثے کبھی منجمد نہیں کئے۔

qaumikhabrein

ایران ہندستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع کو اہمیت دیتا ہے۔ صدررئیسی

qaumikhabrein

Leave a Comment