qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

علامہ ابن علی واعظ کو سپرد لحد کردیا گیا۔

استاذ الاساتذہ، استاذ الشعراء، نجم الواعظین، علامه شیخ ابن علی واعظ کو انکے آبائی وطن رجیٹی میں سپرد لحد کردیا گیا۔ انکی نماز جنازہ اور تدفین شیعہ نگر رجیٹی میں صبح گیارہ بجے عمل میں آئی۔ اس موقع پر اہل خاندان کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں انکے شاگرد موجود تھے۔ علامه شیخ ابن علی واعظ کا گزشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔متعدد مدارس علمیہ کے افتتاح اور پھرانھیں بلند ہوں تک پہوچانے میں آپ نے بنیادی کردار ادا کیا۔ مولانا میرٹھ کے منصبیہ عربی کالج، لکھنؤ کے مدرسہ غفراں مآب اورجامعہ امامیہ مہدیہ سے بحیثیت استاد وابستہ رہے۔

مولانا ابن علی ایک بہترین صاحب قلم ؛عظیم شاعر اور باہنر خطاط تھے۔
واقعہ قرطاس پر انکی عظیم تصنیف اس موضوع پر ایک منفرد شاہکار پے۔ بارگاہ پروردگار میں آپ کی مناجات کامجموعہ “حسن قبول”٘معصومین علیہم السلام کی ماثورہ دعاؤں کا آئینہ دار ہے۔ امام خمینی کے عرفانی دیوان کامنظوم اردو ترجمہ آپ کی بے پناہ شاعرانہ صلاحیتوں اور زبان فہمی کا نمونہ ہے۔ علامہ کے انتقال سے انکے شاگردوں میں حزن و ملال کی لہر دوڑ گئی ہے۔

https://qaumikhabrein.com/wp-admin/post.php?post=3836&action=edit

Related posts

خلدآباد میں زر زری زر بخش کی عرس تقریبات کا سلسلہ جاری

qaumikhabrein

خود ہتھیار لیکر اسرائل پہونچے برطانوی وزیر اعظم

qaumikhabrein

دعائے امام زمانہ پڑھنے پرمکہ میں بحرینی عالم دین گرفتار

qaumikhabrein

Leave a Comment