qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اعلان کیا ہیکہ اسرائیلی جیلوں میں اسکے ممبر قیدیوں نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ یہ بھوک ہڑتال گلبوعہ جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار کے بعد قیدیوں پر کی جانے والی سختی کے خلاف احتجاج میں کی جارہی ہے۔ فلسطنی قیدیوں کو انکے سیاسی رشتوں کے حساب سے مختلف سیلس میں رکھا گیا ہے۔اسلامی جہاد سے تعلق رکھنے والے چار سو قیدی اسرائیلی جیلوں میں ہیں۔ جنہوں نے دیگر فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ملکر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی تنظیم کے مطابق بھوک ہڑتال اسی مزاحمتی تحریک کا حصہ ہے جسکا اعلان حال ہی میں نیشنل ایمر جنسی کمیٹی نے کیا تھا۔ بیان کے مطابق بھوک ہڑتال شرو ع کرنے سے پہلے اسلامی جہاد سے تعلق رکھنے والے قیدیوں نے اسرائیلی حکام کو ایک خط کے ذریعےاپنے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 4,600 فلسطینی قیدی ہیں جن میں 35 خواتین اور200 بچے ہیں۔گزشتہ ماہ ہائی سیکورٹی والی گلبوعہ جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار کے بعد سے جیلوں میں اسلامی جہاد کے قیدیوں کو خاص طور سے سختی اور زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فرار ہونے والے پانچ قیدی اسلامی جہاد سے تعلق رکھتے ہیں۔فرار کے دو ہفتوں کے بعد مختلف مقامات سے تمام فرار شدہ قیدیوں کو پھر گرفتار کرلیا گیا۔ یہ تمام قیدی چمچے کی مدد سے سرنگ کھود کر فرار ہوئے تھے۔یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔https://qaumikhabrein.com/news/4540/uk-architect-award-cambridge-masjid/

Related posts

اف یہ گرمی۔ مہاراشٹر میں آج سے اسکولوں سے تعطیل

qaumikhabrein

امروہا میں جشن ولادت مولا امام رضا

qaumikhabrein

‘صحت مند نہٹور’ مہم کے تحت میونسپلٹی کے دو وارڈ س میں ہیلتھ کیمپ

qaumikhabrein

Leave a Comment