qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب ایک حقیقت ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اعتراف۔

جسٹن ٹروڈو۔فائل فوٹو

اونٹاریو میں مقتول پاکستانی خاندان کی یاد میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے اور نسلی تعصب بھی ایک حقیقت ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ خطرات کا شکار کمیونٹیز کا تحفظ کیا جائےگا اور منافرت کا مقابلہ کریں گے۔ دائیں بازو کے انتہا پسندگروہوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالاجائےگا، ہم مل کرایکشن لیں گے اور اکٹھے آگے بڑھنے کا راستہ نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ تین نسلوں کے قتل کے غم کوکم کرنے کے لیے الفاظ نہیں، ہمارے ایسے الفاظ نہیں کہ تکلیف اورکمیونٹی کے غم وغصےکوکم کرسکیں، اس معصوم بچےکے مستقبل کے حوالے سے الفاظ نہیں ہیں، اس واقعے نے معصوم بچےکے مستقبل کو چھینا۔

مقتول خاندان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹروڈو

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے اور نسلی بھی تعصب ایک حقیقت ہے لیکن آپ اکیلے نہیں ، کینیڈا کے تمام باشندے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم کمیونٹی نے اس شہرکو مضبوط کیا، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہمارے درمیان یہ معاہدہ تھاکہ بطورکینيڈین ہم سب ایک دوسرےکا خیال رکھیں گے، کینیڈا کے مسلمانوں کے لیے یہ معاہدہ کئی بار توڑا گیا۔

نسلی تعصب کا شکار کینیڈا کا مسلم خاندان

Related posts

امام حسین کی عزاداری کو مسخ کرنے کی سازش

qaumikhabrein

آپ ہنس نہیں سکتے کیونکہ آپ شمالی کوریا میں ہیں۔

qaumikhabrein

اسلامی اقدار کو پس پشت ڈالنے سے مسلمان پستی کا شکار ہوئے۔ولی رحمانی

qaumikhabrein

Leave a Comment