qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

گجرات میں مسلمان کے ریسٹورینٹ کے خلاف شدت پسند ہندؤوں کا احتجاج

ہندستان میں رہنا ہوگا بندے ماترم کہنا ہوگا۔ دیش کے غداروں کو جوتے ماروں سالوں کو یہ نعرے ایک احتجاجی ہجوم میں شامل لوگ لگا رہےتھے۔ یہ احتجاج حکومت کی کسی عوام مخالف پالیسی کے خلاف نہیں کیا گیا تھا بلکہ گجرات کے آنند میں ایک مسلم کاروباری نے ریسٹوینٹ کھول لیا ہے اس ریسٹورینٹ کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئ۔مسلم مرر ڈاٹ کام نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کیا جس میں ریسٹورینٹ کے سامنے احتجاجی نعرے بازی کرتے نظر آرہے ہیں۔احتجاجیوں میں شامل خواتین نے ریسٹورینٹ کے سامنے سڑک پر پانی بہایا۔

مسلمانوں کی دوکانیں اور کاروباری ادارے ہندو شدت پسندوں کے نشانے پر ہیں۔ حال ہی میں کرناٹک میں بیلگاوی کے نواح میں مسلمان کی ایک پولٹری کی دوکان پر شدت پسندوں نے حملہ کیا اور دوکان کو تہس نہس کرڈالا۔ بیلگاوی شہر میں حالیہ ہفتوں میں مسلمانوں کے تئیں نفرت کے کئے واقعات رونما ہوئے تھے۔

Related posts

افغان طالبان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنےکی جانب روس کا بڑا قدم

qaumikhabrein

امروہا میں لوک سبھا چناؤ ۔ مقابلہ سہ رخی ہے۔

qaumikhabrein

بائیڈن کو لے ڈوبے گی اسرائیل کی اندھی حمایت۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment