qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بسیج ایران کے استحکام کی ضامن فورس ہے۔

ایران میں گیارہ فروری انیس سو اناسی کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے چھبیس نومبر انیس سو اناسی کو رضاکار فورس یعنی بسیج کی تشکیل کا حکم جاری کیا اس مناسبت سے ہر سال بائیس نومبر سے انتیس نومبر تک اسلامی جمہوریہ ایران میں ہفتہ بسیج منایا جاتا ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں بسیج کے بارے میں کہا کہ بسیج خدا کا مخلص لشکر ہے۔

اسلامی تحریک کے راہنما رضا کار فورس کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رضاکار فورس حضرت موسی علیہ السلام کے دور میں بھی تھی اس وقت بھی بنی اسرائیل کی قوم نے حضرت موسی علیہ السلام کے حکم پر فرعون کے ظلم کے مقابلے میں قیام کیا تھا اس کے علاوہ مکہ میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دعوت پر لوگوں نے ننگے پاوں چل کر بت پرستوں کے خلاف ایک تحریک چلائی تھی جب کہ ائمہ اطھار علیھم السلام نے بھی اپنے دور میں لوگوں کے سیاسی مسائل کو حل کرنے کے لئے رضا کار فورس تشکیل دی تھی۔

اسلامی انقلاب کے بانی کے مطابق اسی رضا کار فورس نے ظالموں کی نیند حرام کررکھی ہے ۔اسلامی انقلاب ایران نے اسلام کے دشمنوں کو خوفزدہ کیا ہوا ہے ۔اسلامی انقلاب کے دشمن ہمیشہ اس انقلاب کو ختم کرنے کی کوشش میں تھے لیکن ہمارے جوانوں نے ہر بار دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

واضح رہے کہ جب مشرق و مغرب اور بعض رجعت پسند ملکوں کے اکسانے پر عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نے ایران پر حملہ کیا تو بسیجی نوجوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مادر وطن کا دفاع کیا اور سرفروشی کی ایسی داستانیں رقم کیں کہ جن کی مثال عصر حاضر میں ملنا بہت مشکل ہے۔(بشکریہ ۔امام خمینی پورٹل)

Related posts

آل سعود کے ہاتھوں شھید ہونے والے شیعہ نوجوانوں کی نمازِ جنازہ

qaumikhabrein

یو پی شیعہ وقف بورڈ کا قضیہ۔دو ارکان کے چناؤ کا معاملہ عدالت میں۔

qaumikhabrein

سعودی حکومت نے خواتین کی بھی جاسوسی کی، نجی جانکاریاں بھی حاصل کیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment