qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

تین منٹ میں 900 ملازمین روزگار سے محروم کردئے گئے

کیاآپ یقین کریں گے کہ تین منٹ کی ایک میٹنگ 900 ملازمین کے روزگار سے محرومی کا سبب بن گئی۔ رہن کے کاروبار سے جڑی ڈجیٹل کمپنی بیٹر ڈاٹ کام کے900 ملازمین کو ایک جھٹکے میں ملازمت سے ہٹا دیا گیا۔ اور یہ سب ہوا تین منٹ کی زوم میٹنگ میں۔ بیٹر ڈاٹ کام کے سی ای او وشال گرگ نے زوم ایپ کے ذریعے میٹنگ کال کی اور اس میں 900 ملازمین کو نوکری سے ہٹائے جانے کی خبر سنا دی۔

۔ زوم کے ذریعے گروپ میٹنگ شروع کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او ہندستانی نیژاد وشال گرگ نے کہا کہ میں ایک بڑی خبر دینے کے لئے آپکے پاس آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد اس میٹننگ میں شامل ہیں، وہ اس بدقسمت گروپ میں شامل ہیں جنکی نوکری ختم کردی گئی ہے۔ وشال گرگ نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر کمپنی اپنے پندرہ فیصد ملازمین کو فوری طور پر برطرف کررہی ہے۔ زوم میٹنگ میں شامل ملازمین یہ خبر سن کر سکتے میں آگئے۔

کچھ ملازمین نے یہ ر عمل ظاہر کیا کہ دل دہلا دینے والی خبر سنانے کا یہ طریقہ مناسب نہیں تھا۔ ملازمین کو دفتر میں بلا کر یہ خبر دی جانی چاہئے تھی۔کورونا کے دور میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد روزگار سے محروم کر دئے گئے۔ کورونا ہیکہ نئی نئی شکلوں میں سامنے آرہا ہے اور دنیا کی نامی کمپنیاں ایک جھٹکے میں ملازمین کو برطرف کئےدے رہی ہیں۔

Related posts

ایران کی انقلابی فورس کو امریکہ دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے ہٹا سکتا ہے۔

qaumikhabrein

طالبان کے پاس پیسے کہاں سے آتے ہیں۔؟

qaumikhabrein

فیزیو تھریپی سے متعلق ویڈٰوز کا نیا سلسلہ

qaumikhabrein

Leave a Comment