qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جنگ زدہ یوکرین میں چیک پوسٹ پر فوجی نے گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی

یوکرین پر روس کے حملے جاری ہیں۔ بڑے پیمانے پر جانی اور مالی تباہی ہو رہی ہے لیکن اس دوران بھی فوجیوں کے اندر عشق کا جزبہ جوان ہے۔ ایک چیک پوسٹ پر تیعنات ایک فوجی نے بڑے انوکھے طریقے سے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیش کش کی۔ اسکا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرین میں سکیورٹی اہلکار ایک کار کو چیک پوسٹ پر روک کر اس کی تلاشی لیتے ہیں، کار میں سوار تمام اہلکار اپنا منہ گاڑی کے شیشوں کی طرف کر کے ہاتھ اٹھا کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔

اسی دوران ایک فوجی اہلکار اپنی گرل فرینڈ کے پیچھے گھٹنوں کے بل جھک کر بیٹھ جاتا ہے اور اس کا ہاتھ تھام کر اسے انگوٹھی پیش کرتا ہے۔
یوکرینی فوجی کی گرل فرینڈ کو جب اس واقعے کا اندازہ ہوتا ہے تو وہ خوشی سے جھوم اٹھتی ہے اور انگوٹھی پہن لیتی ہے۔وہاں موجود فوجیوں نے اس منظر کو دیکھ کر خوشی میں تالیاں بجائیں۔

Related posts

آسام کے وزیر اعلیٰ نے دکھائی اپنی فرقہ وارانہ ذہنیت۔ مسلم ملزمین کے نام ٹویٹر پر ظاہر کئے۔

qaumikhabrein

‘بزم انوار سخن’ کے زیر اہتمام سالانہ طرحی مسالمہ ۔۔نامور شعرا کی شرکت ۔

qaumikhabrein

شب قدر کے اعمال کااہتمام

qaumikhabrein

Leave a Comment