qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہرپاکستانیوں کا احتجاج

عمران خاں کی حکومت کے خلاف امریکہ کے اشارے پر اپوزیشن کی سازش سے پاکستانی عوام بھڑکے ہوئے ہیں۔ پاکستان اور پاکستان سے باہر مختلف ملکوں میں عمران کی حمایت میں لوگ مظاہرے کررہے ہیں۔
لند میں پاکستانی عوام نے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نواز شریف اور انکے بھائی شہباز شریف کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاجی ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر جمع ہوئے۔ ایون فیلڈ فلیٹس میں سابق وزیراعظم نواز شریف رہائش پذیر ہیں۔

مشتعل کارکنوں نے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پاکستان کے جھنڈے لہراتے ہوئے نعرے بازی کی۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے ایون فیلڈ فلیٹس پہنچ گئے۔
دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کی صورتحال بن گئی تھی لیکن پولیس نے صورتحال کو بے قابو نہیں ہونے دیا۔

Related posts

یورپین یونین کا افغان مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار

qaumikhabrein

ترکی کا تاریخ ساز دودھ فروش

qaumikhabrein

مولا علی کا بغیر ‘الف’ کے استعمال والا خطبہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment