qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

جیسے کو تیسا۔ایران نے آئی اے ای کے مانیٹرنگ کیمروں اور فلومیٹر سسٹم کو بند کردیا

ایران نےجدید ترین سینٹری فیوج مشین کو نصب کردیا ہے اور آئی اے ای کے مانیٹرنگ کیمروں اور فلومیٹر سسٹم کو بند کردیا ہے۔ یہ اقدام آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں تہران کے خلاف قرارداد کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہیکہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں تہران کے خلاف قرارداد کے بعد قرار داد کے بانی ممالک ایرانی اقدامات کے نتائج کے ذمہ دار ہونگے۔۔

امریکہ اور تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں پیش کی جانے والی ایران مخالف قرارداد، چین اور روس کی شدید مخالفت کے باوجود منظور کرلی گئی۔
اس قرارداد کے حق میں تیس جبکہ مخالفت میں دو ووٹ پڑے جبکہ پاکستان، ہندوستان اور لیبیا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے غیر تعمیری رویے اور ایران مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد کچھ جوابی اقدام شروع کردئے ہیں۔

امریکہ اوراسرائیل کی سرکردگی میں یورپی ممالک گذشتہ کئی برسوں سے ایران پر الزام لگاتے آ رہے ہیں کہ ایران کا ایٹمی پروگرام فوجی مقاصد کی طرف رخ اختیار کر چکا ہے جبکہ ایران نے ہمیشہ سختی کے ساتھ اس الزام اور دعوے کی تردید ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی اور آئی اے ای اے کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے پرامن مقاصد کے لئے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق رکھتا ہے۔
ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے معائنہ کاروں نے بارہا ایران کی ایٹمی تنصیابت کا معائنہ کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کسی طرح کے انحراف کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ایسا ثبوت ملا ہے کہ جس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کا رخ فوجی مقاصد کی طرف مڑ چکا ہے۔

Related posts

دانش صدیقی کی موت پر سے اٹھا پردہ۔ ہندستانی فوٹو گرافر کو طالبان نے بے رحمی سے قتل کیا۔

qaumikhabrein

1700 شیعہ کیڈٹس کے بہیمانہ قتل میں ملوث درندہ عراق لایا گیا

qaumikhabrein

روس ۔میٹا دہشت گردگروپوں کی فہرست میں شامل

qaumikhabrein

Leave a Comment