qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

آسٹریلیائی سینیٹ میں پہلی باحجاب خاتون فاطمہ پیمان داخل

لیجئے جناب آسڑیلیائی پارلیمنٹ میں با حجاب خاتون داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ آسٹریلیا میں لیبر پارٹی سے سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والی فاطمہ پیمان پہلی باحجاب رکن بن گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان نژاد مسلم خاتون 27 سالہ فاطمہ پیمان مغربی آسٹریلیا سے سینیٹ کی رکن منتخب ہوگئیں۔ وہ آسٹریلوی پارلیمنٹ میں پہنچنے والی پہلی باحجاب خاتون ہیں۔

فاطمہ پیمان نے کہا کہ میں اس نئی ذمہ داری کے لیے منتخب ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ میں تارکین وطن، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور شدت پسندی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھوں گی۔
خیال رہے کہ فاطمہ پیمان 8 سال کی عمر میں والدہ اور 3 بہن بھائیوں کے ساتھ بحیثیت تارکین وطن آسٹریلیا پہنچی تھیں انہوں نے وہیں تعلیم حاصل کی۔ اورسیاسی جماعت لیبر پارٹی کا حصہ بنیں۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البینس اور نائب وزیر اعظم پیٹرک گورمین نے باحجاب فاطمہ پیمان کے سینیٹ کا رکن بننے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

اورنگ آباد میں ایجوکیشن ایکسپو ہوگا

qaumikhabrein

حرم امام حسین کے قبرستان میں تدفین کی سعادت

qaumikhabrein

ڈاکٹر تقی عابدی کو ‘کنگ چارلس سوئم کورونیشن میڈل’

qaumikhabrein

Leave a Comment