qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد میں ‘اورنگ ادب’ کی تشکیل

اورنگ آباد شہر  میں  ادبی ذوق رکھنے والے  نوجوانوں نے ’’اورنگ ادب‘‘ نامی ایک ادبی تنظیم  قائم کی  ہے  ،معروف  ادیب و فکشن نگار  اسلم مرزا کی صدارت میں  اس ادبی تنظیم کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر اردو کے دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور محبان اردو کی  کثیر تعداد موجود تھی ۔

پروگرام میں  موجود نامور ہستیوں نے  نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں  نیک خواہشات سے  نوازا ۔ نوجوانوں کی  اس پہل کو تاریخی پہل سے تعبیر کیا گیا  اور  امید ظاہر کی گئی کہ ادب کے افق پر  نئے  ستارے  روشن ہونگے اور  اردو ادب کی  ترقی و ترویج میں   کلیدی کردار ادا کرینگے۔

 اس موقع پر طرحی مشاعرہ  بھی ہوا جو رات دیر گئے تک جاری رہا ، اس مشاعرے میں نوجوان شاعروں نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

Related posts

طالبان کو صحت و پولیس کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔

qaumikhabrein

روس کے سات حیرت انگیز مجسمے

qaumikhabrein

برازیل نے ہندستان کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment