qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مسجد ابراہیمی کے تقدس کو پامال کررہے ہیں یہودی

مقبوضہ فلسطین میں یہودی اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔ مسلمانوں کو مسجد میں نماز ادا نہیں کرنے دی جاتی لیکن یہودی اس کے اندر بے ہودگی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔واقعہ دو اکتوبر کا ہے کہ جب مسجد میں چار گھنٹے تک موسیقی اور رقص کا سلسلہ جاری رہا۔

مسجد کے اندر رقص کرتے یہودی

حال ہی میں ایک ویڈو منظر عام پر آیا ہے جس میں مسجد کے اندر اسرایلی آباد کار رقص کرکےمسجد کے تقدس کو پامال کرتے نظر آرہے ہیں۔مغربی کنارے کے ہبرون شہر میں واقع یہ مسجد بہت قدیم اور تاریخی اہمیت کی ہے۔ایک غار کے اوپر تعمیر اس مسجد میں حضرت ابراہیم اور انکی اہلیہ سارہ، انکی اولادوں جناب اسحاق اور جناب یعقوب کی قبریں ہیں۔ تقدس اور قدامت کے اعتبار سے مسجد ابراہیمی قدیم ترین تاریخی مسجد ہے۔ اسکے در و دیوار دو ہزار سے زیادہ برسوں کے دوران رونما ہوئے اہم واقعات کے گواہ ہیں۔ ماہرین کا اندازہ ہیکہ یہ مسجد عیسیٰ سے قبل آخری دہائی میں تعمیر ہوئی تھی۔

Related posts

ایران۔ نیو کلیائی تنصیب پر پھر حادثہ۔

qaumikhabrein

کینیڈا کی فٹبالر کوئن گولڈ جیتنے والی پہلی خواجہ سرا کھلاڑی۔

qaumikhabrein

ایران نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تیاری میں مصروف۔

qaumikhabrein

Leave a Comment